بدترین اور بہترین لباس زیب تن کرنے والے

Image caption وی ایم اے کی تقریب میں مائلی سائرس کے لباس پر انھیں یہ خطاب دیا گیا ہے

معروف امریکی گلوکارہ مائلی سائرس سنہ 2013 میں بدترین پہناوے کے لیے سر فہرست رہیں تو وہیں جنیفر لارنس اپنی خوش لباسی کے لیے سرفہرست رہیں۔

معروف گلوکارہ اور ہالی وڈ کی اداکارہ مائلي سائرس کو امریکہ کے ٹائم میگزین نے سنہ 2013 کی ’ورسٹ ڈریسڈ سیلبریٹی‘ یعنی سب سے خراب ملبوس والی معروف شخصیت کا خطاب دیا ہے۔

اسی سال ہونے والے ایم ٹی وی کے وی ایم اے ایوارڈز کی تقریب میں مائلی سائرس نے جو لباس زیب تن کیا تھا اسی کے لیے انھیں اس ’خطاب‘ سے نوازا گیا ہے۔

اس تقریب میں انھوں نے بے حد مختصر کپڑے پہنے تھے جس کے لیے ان پر بہت تنقید بھی ہوئی تھی۔

ٹی وی سٹار کِم كارڈیشين اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ جب وہ حاملہ تھیں تو انھوں نے ایک ایسا لباس زیب تن کیا تھا جسے ناپسند کیا گیا۔ اسی لیے انھیں سال کے سر فہرست دس ’ورسٹ ڈریسڈ سیلبریٹی‘ میں جگہ ملی ہے۔

Image caption گلوکارہ كیشا، ٹی وی سٹار جوليان ہاگ اور زوشا میمٹ

ان دونوں کے علاوہ گلوکارہ كیشا، ٹی وی سٹار جوليان ہاگ اور زوشا میمٹ کو بھی اس فہرست میں اپنے خراب لباس کے لیے جگہ ملی ہے۔

Image caption جینیفر لارنس نے آسکر کی تقریب میں جو لباس پہنا تھا اس کے لیے انھیں یہ خطاب ملا

دوسری جانب دا ہنگرگیمز کی ہیروئین جنیفر لارنس کو سنہ 2013 کی ’بیسٹ ڈریسڈ سیلبریٹي‘ یعنی سب سے خوش لباس معروف شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اس سال آسکر کی تقریبات میں انھوں نے جو لباس پہنا تھا اس کے لیے انھیں یہ خطاب ملا۔

ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن، گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اور گلوکارہ ریانا کو بھی ٹاپ 10 ’بیسٹ ڈریسڈ‘ معروف شخصیتوں میں جگہ ملی ہے۔

Image caption کیٹ مڈلٹن، گلوکارہ اداکارہ سیلینا گومز اور ریانا کو ان کے بہترین لباس کے لیے فہرست میں جگہ ملی ہے

بہترین پہناوے کے لیے کیٹ مڈلٹن دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایام حمل کے دوران انہوں نے جس باوقار انداز سے کپڑوں کا انتخاب کیا اس کے لیے انھیں اس اعزاز کا مستحق سمجھا گیا، جب کہ ریانا کو گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران زیب تن لباس کی وجہ سے اس فہرست میں جگہ ملی۔

اسی بارے میں