گوہر خان نے بگ باس 7 جیت لیا

Image caption گوہر خان ماڈل ہیں اور کئی آئیٹم گانوں کے سبب انھوں نے اپنی پہچان قائم کی ہے

بھارت کی مقبول ٹی وی سٹار اور ماڈل گوہر خان نے ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کا ساتواں سیزن جیت لیا ہے۔

سنیچر کی رات گرینڈ فنالے میں گوہر خان نے تنیشا مکھرجی کو شکست دی اور انھیں 50 لاکھ روپے کا انعام ملا۔

گوہر خان نے بگ باس کے گھر پر 104 دن جبکہ تنیشا نے 105 دن گزارے۔

جانبداری کے الزام پر سلمان کا مشورہ

سنیچر کی بگ باس 7 میں شامل افراد کو گھر سے باہر نکالنے کا عمل جاری رہا۔

اس میں سب سے پہلے سنگرام سنگھ نکلے جو چوتھے نمبر پر تھے اور اس کے بعد اعجاز خان بھی نکل گئے۔

آخر میں مقابلہ گوہر خان اور تنیشا کے درمیاں ہوا اور گرینڈ فنالے کے موقع پر گوہر خان کی بہن نگار خان اور والدہ بھی موجود تھیں۔

گوہر خان کی والدہ کے بقول وہ اپنی بیٹی کی جیت دیکھ کی تھوڑی دیر کے لیے جذباتی ہو گئیں تھیں جبکہ تنیشا کی والدہ اور ماضی میں ہندی فلموں کی جانی مانی اداکارہ تنوجا بھی بے حد جذباتی ہو گئیں تھیں۔

تنوجا کے مطابق انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے پورے 105 دن بگ باس کے گھر میں مکمل اچھائی، سچائی اور ایمانداری سے گزارے۔

’سیزن کے سارے واقعات دیکھے اور جب ان کی بیٹی اس شو میں روتی تھی تو وہ بھی گھر پر بھی روتی تھیں اور میرے پاس اپنی بیٹی کو دیکھنے کا صرف یہ ہی ایک ذریعہ تھا۔‘

اس سے پہلے بھی بگ باس کے تین سیزن خواتین جیت چکی ہیں۔

اس سے پہلے گذشتہ ماہ نومبر کے ناظرین نے بگ باس کے اینکر سلمان خان پر مسلسل جانبداری کے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان بگ بگ باس کے گھر میں موجود گوہر خان کو بلاضرورت اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

بگ باس بھارت میں ایک بے حد مقبول ترین ریئلٹی شو ہے اور سلمان خان مسلسل کئی سال سے اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

گوہر خان اداکارہ نگار خان کی بہن ہیں اور انھوں نے سنہ 2003 میں ’مس انڈیا: دا مسٹری‘ میں اداکاری کی تھی۔ یہ فلم فلاپ ہو گئی تھی۔ گوہر خان ماڈل ہیں اور کئی آئیٹم گانوں کے سبب انھوں نے اپنی پہچان قائم کی ہے۔

اسی بارے میں