انوشکا کرن جوہر کے سوال پر پریشان کیوں؟

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption اداکارہ انوشكا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی قربتوں کی خبریں ان دنوں میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں

اداکارہ انوشكا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی قربتوں کی خبریں ان دنوں میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں اور انہی سے متعلق سوالات نے انوشكا شرما کو حیران و پریشان کر ڈالا۔

انوشكا اس اتوار کو کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں نظر آئیں گی جہاں ان سے کرن نے وراٹ اور ان کے تعلقات سے متعلق سوالوں کی بوچھاڑ کر ڈالی۔ کرن کے اس حملے سے انوشكا سنبھل نہیں سکیں اور ان سے کوئی جواب بن نہیں پایا۔

جب انوشكا سے رہا نہیں گیا تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ ’کرن، پلیز، آئی ایم فِيلگ نیکڈ۔‘

انوشكا کے ساتھ اس شو میں خالق ڈائریکٹر انوراگ کشیپ بھی نظر آئیں گے، جن کی فلم ’بامبے ویلوٹ‘ میں انوشكا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

رنویر سنگھ نے فوٹوگرافر کی پٹائی کر دی

تصویر کے کاپی رائٹ Hoture Images
Image caption حال ہی میں ہیما مالنی کی بیٹی اہنا دیول کی شادی میں بھی دونوں ساتھ میں نظر آئے

فلم ’رام لیلا‘ کے بعد رنویر سنگھ اور دیپکا پاڈوکون کی دوستی کے چرچے عام ہیں اور دونوں عوامی تقریبات میں ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ہیما مالنی کی بیٹی اہنا دیول کی شادی میں بھی دونوں ساتھ میں نظر آئے اور جہاں جہاں دیپکا گئیں، رنویر بھی پیچھے پیچھے ہو لیے۔

جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ایک فوٹو گرافر نے دونوں کی تصویر بنانی چاہی تو رنویر نے مبینہ طور پر اس فوٹو گرافر کی پٹائی کر دی۔

اگرچہ رنویر کے قریبی دوستوں نے پٹائی کے واقعے سے انکار کیا اور کہا کہ رنویر نے اس فوٹوگرافر سے صرف وہ تصاویر ڈِليٹ کرنے کے لیے کہا تھا۔

شرتی ہاسن ایف ایچ ایم کے سرورق پر

تصویر کے کاپی رائٹ Ramiya Vasta Vaiya
Image caption گزشتہ سال شرتی کے لیے بالی وڈ میں بھی خاص رہا وہ فلم ’رميا وستاويا‘ میں نظر آئیں

شرتی ہاسن کے پاس بالی وڈ میں کامیابی کے نام پر زیادہ کچھ نہیں ہے لیکن اپنی فطری اور خوبصورتی کے لیے وہ مسلسل موضوعِ بحث رہتی ہیں۔

حال ہی میں وہ فیشن میگزین ایف ایچ ایم کے بھارتی ایڈیشن کے سر ورق پر نظر آئیں۔

گذشتہ سال شرتی کے لیے بالی وڈ میں بھی خاص کامیاب رہا۔ وہ فلم ’رميا وستاويا‘ میں نظر آئیں جس نے اچھا بزنس کیا۔ وہیں ان کی دوسری فلم ’ڈی ڈے‘ کو ناقدین نے پسند کیا اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

اسی بارے میں