ابھیشیک کے لیے شاہ رخ کا تحفہ

سنی دیول، سلمان خان تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption باکس آفس پر سنی دیول (دائیں) کا ستارہ گردش میں ہے

90 کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے سنی دیول کے دن باکس آفس کے لحاظ سے ٹھیک نہیں چل رہے۔ ان کی فلم ’آئی لو نیو یارک‘ پر تقریباً تالا لگ گیا ہے۔ فلم میں سنی دیول کے ساتھ کنگنا راناوت اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ فلم 2011 سے تیار ہے لیکن اسے تقسیم کار ہی نہیں مل رہے۔ کئی بار اس کی پروموشن تقریب بھی ہو چکی ہیں لیکن کوئی اس فلم کو ہاتھ لگانے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔

اب تازہ خبر یہ ہے کہ فلم کی ریلیز ہمیشہ کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ دراصل سنی دیول کی پچھلی دو فلمیں ’یملا، پگلا دیوانہ -2‘ اور ’سنگھ صاحب دی گریٹ‘ کے فلاپ ہونے کے بعد اب بطور سٹار سنی کو دھچکہ لگا ہے۔

’آئی لو نیو یارک‘ کے خالق ونے سپرو انتہائی مایوس ہیں۔

ارجن میرے لیے بے حد خاص ہیں : عاليہ بھٹ

Image caption عالیہ بھٹ نے ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی

اداکارہ عاليہ بھٹ، ارجن کپور کو اپنی زندگی کا انتہائی اہم حصہ مانتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں: ’ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میری زندگی میں خاص جگہ رکھتے ہیں وہ بہت دلچسپ شخص ہیں۔‘

عاليہ، ارجن کپور کے ساتھ فلم ’ٹو امریکہ‘ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی۔

اپنے شریک فنکار ورون دھون کے ساتھ ان کے مبینہ عشق کی خبریں بھی میڈیا میں گردِش کر رہی ہیں اس کے بعد ارجن کپور سے ان نزديكيوں کی خبریں بھی بالی وڈ میں چھائی رہی ہیں۔

اپنے بارے میں شائع ہونے والی ان خبروں کے بارے میں عالیہ کہتی ہیں: ’ستاروں کی ذاتی زندگی کی باتیں کرنا میڈیا کا کام ہے۔ میں انہیں غلط نہیں سمجھتی، وہ اپنا کام کر رہے ہیں میں اپنا۔‘

ابھیشیک بچن کو شاہ رخ خان کا تحفہ

Image caption شاہ رخ خان اکثر اپنے ساتھی اداکاروں کو تحفے دیتے ہیں

اپنی دریا دلی کے لیے مشہور شاہ رخ خان نے ابھیشک بچن کو تقریباً 12 لاکھ روپے کی مہنگی موٹر سائیکل بطورِ تحفہ دی ہے۔

ابھیشیک شاہ رخ کی آنے والی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں کام کر رہے ہیں اور ابھیشیک کے کام سے خوش ہو کر شاہ رخ نے انہیں یہ تحفہ دیا۔

شاہ رخ پہلے بھی اپنے کئی ساتھی اداکاروں کو تحفے دے چکے ہیں۔

شاہ رخ اور ابھیشیک اس سے پہلے 2006 میں فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں ساتھ نظر آئے تھے۔

اسی بارے میں