ایشوریہ رائے کو وزن کم کرنے کا مشورہ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ایشوریہ رائے بچن کو منی رتنم کی فلم کی پیش کش ہوئی ہے اور انھوں نے اس میں کام کرنے کی ہامی بھر لی ہے

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ماں بننے کے بعد سے فلموں میں نظر نہیں آئی ہیں تاہم ان کے پاس فلموں کی کئی آفرز ہیں۔

اشتہار کی دنیا کی معروف شخصیت پرہلاد ککّڑ جنھیں ایڈ گرو بھی کہا جاتا ہے، وہ ابھیشیک بچن ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ پہلے ایشوریہ اپنا وزن کم کریں۔

فلم کی کہانی جنوبی افریقہ پر مبنی ہے اور اس میں ایشوریہ رائے کو ایک 21 سالہ لڑکی کا کردار ادا کرنا ہے۔

پرہلاد کا کہنا ہے کہ انھیں فلم بنانے کی جلدی نہیں ہے اور وہ اسے تبھی بنانا شروع کریں گے جب ایشوریہ اپنا وزن کم کر لیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سی اداکاراؤں کو وزن بڑھانے اور کم کرنے کی تجاویز دی جاتی رہی ہیں۔

ادکارہ کرینہ کپور کے وزن کم کرنے کے بعد سے بالی وڈ میں سائز زیرو کا چلن عام ہوا تھا لیکن پھر سوناکشی سنہا جیسی اداکارہ کی آمد سے اس رجحان میں تبدیلی آئی۔

اس سے قبل ایشوریہ رائے بچن کو منی رتنم کی فلم کی پیش کش ہوئی ہے اور انھوں نے اس میں کام کرنے کی ہامی بھر لی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جنوبی بھارت کے اداکار ناگا ارجن اور مہیش بابو ہوں گے۔

اسی بارے میں