سونم کپور کو پیار چاہیے یا پیسہ؟

امیتابھ بچن کے فیس بک پر ایک کروڑ لائک

تصویر کے کاپی رائٹ Screen

بگ بی نہ صرف فلم انڈسٹری کے شہنشاہ ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان کا خاصہ اثر نظر آتا ہے۔

حال ہی میں ان کے فیس بک صفحے کو لائک کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

بچن صاحب کی اس مقبولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ میں تو فیس بک یا کسی اور سوشل میڈیا پر نہیں ہوں لیکن وہ تو مسٹر بچن ہیں اور سبھی جانتے ہیں کہ وہ صرف بھارت میں ہی نہیں، دنیا بھر میں ایک مقبول کلاکار ہیں۔

راکھی ساونت کو خود میں مودی دکھائی دیتے ہیں

اکثر تنازعوں میں گھری رہنے والی راکھی ساونت پر ان دنوں انتخابی بخار چڑھا ہوا ہے۔ آپ کا چونکنا لازمی ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی راکھی کہتی ہیں کہ بے جے پی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار جس طرح بے خوف ہو کر انتخابی مہم چلاتے ہیں، مجھے ان میں اپنی شبیہ دکھائی دیتی ہے اور خود میں ان کی شبیہ دکھتی ہے۔

راکھی کہتی ہیں ’جیسے میں دل سے بات کرتی ہوں ویسے وہ بھی دل سے بات کرتے ہیں۔ وہ طنز کرتے ہیں لیکن اس میں برائی نہیں ہوتی۔ سچائی سے بات کرتے ہیں اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔‘

کچھ عرصہ پہلے خود کو بی بے پی کی بیٹی بتانے والی راکھی ساونت سے جب ہم نے یہ پوچھا کہ آخر وہ نریندر مودی کو ہی کیوں پسند کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے مجھے اپنی بیٹی کہا۔ میرے لیے یہ بہت ہے۔ میں نے بی جے پی کے علاوہ کسی اور جماعت کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں، جب سے نریندر مودی جی کو پرچار کرتے دیکھا ہے ۔‘

شاہ رخ خان کی پسند ہیں سب سے کمزور فلمیں

تصویر کے کاپی رائٹ Hoture Images

ان دنوں شاہ رخ خان پریس سے بہت زیادہ بات چیت کے موڈ میں نہیں ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں پہنچے اور بہت ہی محدود بات چیت کرتے ہوئے کچھ فلسفی سے ہو گئے۔ ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ فلم کا سوال اٹھنے پر شاہ رخ کا جواب سنجیدگی سے بھرا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا ’را ون میری پسندیدہ فلم ہے، ’پہیلی‘ مجھے پسند ہے، ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ مجھے پسند ہے۔ جو بھی فلمیں خراب کرتی ہیں، جو بھی بچہ تھوڑا کمزور ہوتا ہے، وہ زیادہ پیارا ہوتا ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ناکامی سے کبھی بھی مایوس نہ ہوں۔ میں نے تقریباً 80 فلمیں کی ہیں اور ان میں سے آدھی فلاپ رہی ہیں۔‘

سونم کپور کو پیار چاہیے یا پیسہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

اداکارہ سونم کپور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میڈیا سے بات نہیں کرتی ہیں۔ لیکن نئی فلم ’بے وقوفیاں‘ کی تشہیر کے سلسلے میں انہوں نے پریس سے کافی کھل کر بات کی۔

انہوں نے اپنی زندگی میں کسی مرد کی موجودگی کے سوال کا تو صاف گوئی سے جواب نہیں دیا لیکن جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ پیار اور پیسے میں کسے زیادہ اہمیت دیتی ہیں تو سونم کا کہنا تھا کہ میرے لیے پیار زیادہ معنی رکھتا ہے ۔ ’میرے ماں باپ ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ چونکہ مجھے زندگی میں سب کچھ آسانی سے مل گیا ہے اس لیے میرے لیے پیسہ معنی نہیں رکھتا۔‘

سونم نے کچھ ساتھیوں کے بارے میں یہ بھی کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی لوگ آئے لیکن وہ رشتے چلے نہیں کیونکہ وہ ان سے زیادہ کامیاب ہیں اور ان سے زیادہ کماتی ہیں بھی ہیں۔

اسی بارے میں