اداکاروں کی بیوقوفیاں: ’جب ستارے اصل زندگی میں بھی اداکاری کرتے ہیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ Hoture Images
Image caption ’آج سے دس سال پہلے انڈسٹری میں کسی باہر کے آدمی کا آنا بڑا مشکل تھا‘

ايشمان كھرانا اور سونم کپور کی فلم ’بیوقوفياں‘ ریلیز ہو گئی ہے جس کی کہانی ہے ايشمان كھرانا اور سونم کپور کی لّو سٹوری کی اور کس طرح ايشمان اور سونم لڑکی کے والد رشی کپور کو راضی کرنے کے لیے تمام طرح کی بیوقوفیاں کرتے چلے جاتے ہیں۔

لیکن اصل زندگی میں اکثر بالی وڈ کے ستاروں کی وہ کیا حرکتیں ہوتی ہیں جنہیں بیوقوفی کہا جا سکتا ہے۔

ايشمان سے جب یہ سوال کیا گیا تو وہ بولے ’جب ستارے اصل زندگی میں بھی اداکاری کرتے ہیں۔ ستاروں کا نقلی پن یعنی جو وہ ہے نہیں یا وہ جو محسوس نہیں کرتے اسے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

ستاروں کے اس ’نقلی پن‘ سے چڑھنے والے ايشمان كھرانا کو کیا بالی وڈ کی کوئی اور بات ہے جو پسند نہ ہو لیکن اب پسند ہو کے سوال پر ان کا کہنا تھا ’آج سے دس سال پہلے انڈسٹری میں کسی باہر کے آدمی کا آنا بڑا مشکل تھا۔ اگر آپ فلمی خاندان سے ہو تو چانس ملنا بڑا آسان لیکن باہر کے آدمی کے لیے بڑا مشکل۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ’دیکھیے میں اس نسل کا اکلوتا گلوکار آرٹسٹ ہوں۔ ایکٹنگ بھی کرتا ہوں۔ نغمے بھی گاتا ہوں۔‘

کن فنکاروں سے ان کو مقابلہ ہے کہ سوال پر ایشمان بولے ’دیکھیے میں اس نسل کا اکلوتا گلوکار آرٹسٹ ہوں۔ ایکٹنگ بھی کرتا ہوں۔ نغمے بھی گاتا ہوں۔ تو اس حساب سے میرا کوئی مقابلہ نہیں۔‘

فلم ’بیوقوفیاں‘ میں ايشمان كھرانا اور سونم کپور کے درمیان ایک سوئمنگ پول کا منظر ہے، جس میں سونم نے بکینی پہنی ہے۔

ایشمان جو بالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی شادی شدہ ہیں سے جب پوچھا گیا کہ ان کی بیوی ایسے سینز کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں تو ایشمان نے کہا کہ ’اسے سب پتہ ہے یار کہ اس طرح کے منظر بڑے میکینکل طریقے سے شوٹ کیے جاتے ہیں۔ ان میں کوئی جذبہ نہیں ہوتا اس لیے کوئی دقت نہیں ہوتی۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption اسے سب پتہ ہے یار کہ محبت کے منظر بڑے میکینکل طریقے سے شوٹ کیے جاتے ہیں: ایشمان

اسی بارے میں