’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رشی کپور سے معافی

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption رپورٹر نے ایک فلمی میگزین میں شائع رشی کپور کے انٹرویو میں نواز پر کی گئی تنقید کو اٹھا کر اسے نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کے ساتھ جوڑ دیا تھا

رشی کپور اور نواز الدين صدیقی کے درمیان الفاظ کی جنگ پر مبنی خبر چھاپ کر تنازع کو جنم دینے والے انگریزی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔

20 مارچ کو اخبار کے دوسرے صفحے پر یہ مضمون شائع ہوا تھا۔ رپورٹر نے ایک فلمی میگزین میں شائع رشی کپور کے انٹرویو میں نواز پر کی گئی تنقید کو اٹھا کر اسے نواز الدین صدیقی کے انٹرویو کے ساتھ جوڑ دیا تھا۔

اخبار نے رشی کپور سے معافی طلب کرتے ہوئے لکھا ہے، ’رشی اور نواز کے عام مشاہدے کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر شائع کرنا ناپسندیدہ تھا۔ ہندوستانی سنیما کے دنیا کے اس ستارے کو دکھ پہنچانے کے لیے ہم معافی مانگتے ہیں۔‘

رشی کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا، ’درختوں کے ارد گرد ناچنا بہت ہی مشکل کام ہے اور نوازالدين جیسے نئے ستاروں کے لیے یہ سمجھ پانا مشکل ہے کہ ہم جیسے ستاروں کے لیے بھی یہ کتنا مشکل تھا۔‘

ایک دوسرے سے کرتے ہیں محبت ’ہم‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption رجنی کانت کے خاص اور پرانے دوست امیتابھ بچن کریں گے

بالی وڈ سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’كوچاديا‘ کے تامل ٹریلر ریلیز کے لیے شاہ رخ خان کو چنئی ایک پرائیویٹ جیٹ میں بلایا گیا۔

اب خبریں ہیں کہ اسی فلم کے ہندی ٹریلر لانچ کے لیے رجنی کانت خود ممبئی آئیں گے۔

پتہ چلا ہے کہ رجنی کانت کی نئی فلم ’كوچاديا‘ کے ہندی ٹریلر کا افتتاح ان کے خاص اور پرانے دوست امیتابھ بچن کریں گے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو ہونے والی اس تقریب سے پہلے امیتابھ بچن اپنی فلم ’بھوت ناتھ‘ کو بھی پروموٹ کرتے نظر آئیں گے۔

سری دیوی کی بیٹی جانوی پر نظرِعنایت

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانوی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والي ہیں

خبروں کے مطابق پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر جانوي کو لے کر فلم بنانے والے ہیں۔

کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ جانوی کو جنوبی بھارت سے بھی مسلسل فلموں کے آفر آ رہی ہیں پر اپنی پہلی فلم کے لیے ان کے ترجیح کرن جوہر کی فلم زیادہ نظر آ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق کرن ایک بار پھر ایک ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ جیسی نوجوانوں کی فلم بنانا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں