عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور سے شادی کی خواہش

Image caption عاليہ بھٹ کی پہلی فلم ورون دھون کے ساتھ تھی اور وہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں

رنبیر کپور سے شادی کی خواہش

عاليہ بھٹ نے ورون دھون کو بھلے ہی کئی بار اپنا قریبی دوست سمجھا ہو لیکن انہوں نے اپنے دل کی پسند صاف ظاہر کر دی ہے۔ کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے کہا، ’میں رنبیر کپور کو بہت پسند کرتی ہوں۔ ان کی دیوانی ہوں، میں تو ان سے شادی بھی کرنا چاہتی ہوں۔‘

اسی شو میں عالیہ کے ساتھ آئی تھیں اداکارہ پرینیتی چوپڑا جنہوں نے اپنی پسند بتاتے ہوئے کہا، ’مجھے سیف علی خان بہت پسند ہیں. میں ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔‘

پرينیتی نے یہ بھی بتایا کہ وہ تو کرینہ کپور سے بھی اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ انہیں، کرینہ کے شوہر سے محبت ہے۔ اس پر کرینہ نے کہا، ’اٹس اوکے‘۔

’منوج کمار کو ملے احترام‘

Image caption مصنف سلیم خان منوج کمار کے حامی ہیں

اس سال ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالكے کے لیے منوج کمار، جيتےدر، مادھوي مکھرجی، وحیدہ رحمان اور کمل ہاسن کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

لیکن مصنف سلیم خان نے اس کے لیے منوج کمار کے نام کی وکالت کی۔

سلیم خان کہتے ہیں، ’منوج کمار اس اعزاز کے سب سے بڑے حق دار ہیں۔ ان کی فلموں کو قومی ایوارڈ بھی ملے۔‘

دیپکا اور رنویر کے تعلقات

تصویر کے کاپی رائٹ SLB Films
Image caption ’رام - لیلا‘ کے بعد رنویر اور دیپکا کی مبینہ نزدیکیوں کے کافی چرچے ہوئے

سنجے لیلا بھسالی کی سپر ہٹ فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کے بعد اب رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کی جوڑی پھر سے لوٹ رہی ہے سنجے لیلا بھنسالی کی ہی اگلی فلم ’باجيراو مستانی‘ میں۔

’رام - لیلا‘ کے بعد رنویر اور دیپکا کی مبینہ نزدیکیوں کے کافی چرچے ہوئے۔ دونوں نے کھلے عام ایک دوسرے کے لیے اپنی چاہت ظاہر تو نہیں کی لیکن یہ ضرور کہا کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

ان کی کیمسٹري کو ناظرین نے جو پیار دیا اسی کی وجہ سے بھنسالی اس جوڑی کو دہرانا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں