رنبیر کا نیا گھر، رانی کو مبارکباد، سوناکشی خوش

تصویر کے کاپی رائٹ PR
Image caption کئی برسوں سے رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کی قربتوں کے قصے عام ہیں

بالی وڈ نگری ممبئی کے ایک اخبار میں شائع خبر کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں نیا گھر خرید لیا ہے۔

رنبیر نے اپنے رہنے کے لیے مکمل ایک فلور خریدا ہے۔

دراصل رنبیر کے والد رشی کپور ان کی اداکارہ قطرینہ کیف سے قربتوں کی وجہ سے مبینہ طور پر ناراض ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رنبیر نے اسی وجہ سے قطرینہ کے ساتھ اپنی پرائیویسی کے لیے یہ نیا گھر لیا ہے۔

ابھی اس گھر میں اندرونی سجاوٹ کا کام جاری ہے اور رنبیر بہت جلد اس میں شفٹ ہو جائیں گے۔

رانی اور آدتیہ چوپڑا کے لیے پیغامات

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption رانی مکھرجی نے اٹلی میں شادی کی

معروف فلم ساز یش راج چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا اور اداکارہ رانی مکھرجی کی شادی کے بعد بالی وڈ سے انھیں مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

رانی کے دیور اور آدتیہ کے چھوٹے بھائی ادے چوپڑا نے ٹویٹ کیا: ’ہم رانی چوپڑا کا خاندان میں استقبال کرتے ہیں۔ نئے جوڑے کو ڈھیر سارا پیار۔

فلم ساز کرن جوہر نے لکھا: ’اور آخر کار دونوں مسز اور مسٹر چوپڑا بن ہی گئے۔ دونوں کو پیار۔

رانی مکھرجی کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کرنے والے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر لکھا: ’اللہ میری دوست رانی اور آدیتہ کا بھلا کرے۔ میرے دوست، دعا ہے کہ آپ چھوٹی چھوٹی باتوں کا لطف اٹھائیں اور وہ بعد میں بڑی بن جائیں۔ میری طرف سے بہت بہت پیار۔‘

سوناكشی رجنی جی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سوناکشی سنہا کو اپنے زمانے کے معروف اداکاروں کے ساتھ فلمیں مل رہی ہیں

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے فلمی کریئر میں آنے والے ایک انتہائی بڑے موقعے سے بہت خوش ہیں۔

سوناكشي جنوبی بھارتی فلموں کے سب سے بڑے سٹار رجنی کانت کے ساتھ جلد ہی شوٹنگ کرنے والی ہیں۔ دونوں ایک تمل فلم میں ساتھ کام کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہو رہی ہے۔

سوناکشی سنہا نے اس بارے میں کہا: ’انڈسٹری میں بہت کم لوگ اتنے خوش نصیب ہوتے ہیں کہ انھیں تلائیوا (رجنی کانت) کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ جنوبی بھارتی فلموں میں اگر میری انٹری ہو تو اسے ایسی ہی ہونی چاہیے تھی۔ میں رجنی جی کے ساتھ شوٹنگ شروع کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔

فلم کی ہدایت سینئر ہدایت کار کے ایس روی كمار کریں گے۔

اسی بارے میں