اداکارہ جوڈی فوسٹر کی اپنی سہیلی سے شادی

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption عالمی سطح پر جوڈی فوسٹر اس وقت سرخیوں میں آئیں جب سنہ 1976 میں انھیں پہلی بار آسکر کے لیے نامزد کیا گیا

ہالی وڈ کی معروف امریکی اداکارہ جوڈی فوسٹر نے اپنی سہیلی الیگزینڈرا ہیڈیسن سے شادی کر لی ہے۔

امریکی اداکارہ کی نمائندہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

جوڈی فوسٹر نے اپنی جس سہیلی سے شادی کی ہے وہ فوٹوگرافر اور اداکارہ ہیں۔ ان دونوں کی شادی اسی اتوار کو ہوئی، اور یہ بات براڈکاسٹر E! نے بتائی۔

واضح رہے کہ دو آسکر ایوارڈز سے سرفراز فوسٹر نے گذشتہ سال گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کے دوران سر عام اپنے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

اپنی سابق ساتھی سنڈی برنارڈ کے ساتھ 20 سال تک رشتہ قائم رکھنے کے بعد سنہ 2008 میں ان دونوں نے رشتہ ختم کر دیا تھا۔

جوڈی فوسٹر اور ہیڈیسن گذشتہ سال سے ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption 51 سالہ جوڈی نے 40 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے

اس کے علاوہ شادی کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ جوڈی فوسٹر کیلی فورنیا میں رہتی ہیں جو امریکہ کی ان 17 ریاستوں میں شامل ہے جہاں ہم جنس شادی قانونی طور پر جائز قرار دی جا چکی ہے۔

51 سالہ فوسٹر نے تین سال کی عمر میں ایک ٹی وی سیریئل سے اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی۔ عالمی سطح پر انھیں اس وقت شہرت ملی تھی جب سنہ 1976 میں انھیں ’ٹیکسی ڈرائیور‘ کی اداکاری پر آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس فلم میں انھوں نے اس فلم میں ایک نوخیز طوائف کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد سے انھوں نے 40 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی ہے۔ انھیں 1988 کی فلم دی اکیوزڈ (The Accused) میں ریپ کی شکار ایک خاتون کا کردار ادا کرنے کے لیے بہترین اداکارہ کے اکیڈمی انعام سے نوازا گیا تھا۔

اس کے بعد انھیں فلم سائلنس آف دا لیمز میں ایف بی آئی ایجنٹ کلیرس سٹارلنگ کے کردار کے لیے سنہ 1991 میں آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے انعام کا مستحق قرار دیا گیا تھا۔ انھوں نے ہدایت کاری میں بھی اپنے ہنر آزمائے اور سنہ 1991 میں لٹل مین ٹیٹ کی ہدایات دیں۔

اسی بارے میں