جان ٹریوولٹا دیپکا کےحسن کے نئے مداح

Image caption آئیفا کی اس تقریب میں دیپکا کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گيا

شاہ رخ خان، امیتابھ بچن سمیت بالی وڈ کے کئی بڑے فنکار اداکارہ دیپکا پاڈوکون کے مداح ہیں۔

یعنی ہالی وڈ کے معروف اداکار جان ٹریوولٹا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

ٹریوولٹا حال ہی میں امریکی شہر فلوریڈا کے ٹیمپا بے میں ہونے والی بالی وڈ کی آئیفا تقریب میں تشریف لائے تھے جہاں انھیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

انھوں نے آئیفا ایوارڈز کے دوران اداکارہ پرینکا چوپڑا کے ساتھ ایک ڈانس پروگرام میں بھی شرکت کی تھی۔

بعد میں میڈیا سے بات چیت میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس بالی وڈ اداکارہ کو پسند کرتے ہیں تو ٹریوولٹا نے کہا: ’میں نے حال ہی میں فلم رام لیلا دیکھی۔ یہ ایک زبردست ميوزیکل فلم ہے اور اس میں دیپکا پاڈوکون بہت خوبصورت لگیں۔ وہ کمال کی اداکارہ ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوولٹا نے یہ بھی کہا کہ وہ عامر خان اور شیکھر کپور کے بھی زبردست معتقد ہیں اور سنیما کے بارے میں ان کے نظریے کا احترام کرتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption گذشتہ سال دیپکا کی متواتر کئی فلمیں کامیاب رہیں

انھوں نے بتایا کہ انھیں عامر خان کی ’لگان‘ اور ’تھری ایڈیٹس‘ بھی پسند آئیں تھیں۔

اس سے قبل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالي نے کہا تھا کہ دیپکا انتہائی خوبصورت ہیں اور انھوں نے ویجنتی مالا کے بعد اتنی خوبصورتی کہیں نہیں دیکھی۔

آئیفا میں دیپکا پاڈوکون کو سال کی بہترین انٹرٹینر اور بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

رتیک کی پارٹی میں کرینہ سیف نہیں

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سیف علی خان نے آئیفا کی میزبانی کی تھی جبکہ کرینہ نے رقص کا زبردست مظاہرہ کیا

آئیفا کے چار روزہ جشن کے بعد اداکار رتیک روشن نے اپنے تمام مخصوص دوستوں کو ایک پول پارٹی میں مدعو کیا۔

امریکہ میں اس وقت موجود زیادہ تر بالی وڈ اداکار پارٹی میں شامل تھے۔ لیکن رتیک روشن نے وہاں موجود سیف علی خان اور کرینہ کپور کو نہیں بلایا۔

اطلاعات کے مطابق اس کی وجہ رتیک اور کرینہ کے درمیان مبینہ آپسی رنجش ہے۔

فلم ’شدھی میں پہلے رتیک روشن اور کرینہ کپور کام کرنے والے تھے لیکن بعد میں رتیک نے اس میں کام کرنے سے منع کر دیا۔ کرینہ کپور کو اس بات سے خاصی ٹھیس پہنچی تھی اور تبھی سے دونوں کے درمیان اختلافات ہیں۔

اسی بارے میں