میرا کسی نے ساتھ نہیں دیا: پریتی زنٹا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کے خلاف ظلم و ستم کا معاملہ درج کرانے کے معاملے پر کہا کہ جب ان کے ساتھ یہ سب ہو رہا تھا تو کسی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا۔

پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ان کے سامنے اس معاملے میں سخت قدم اٹھانے سے سوائے کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

پریتی اور صنعت کار نیس واڈیا آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں اور دونوں کے درمیان 2009 سے تعلق تھا۔

پریتی نے لکھا کہ فرینڈ نیس واڈیا نے جنوبی ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، گالی گلوچ کیا اور انھیں ڈرایا دھمکایا۔

وہیں نیس واڈیا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد بتایا ہے۔

پریتی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’جس بات سے مجھے دکھ پہنچا ہے وہ یہ کہ جب مجھے عوامی طور پر گالی دی گئی اور میری توہین کی گئی، تب میرے ارد گرد کے کسی شخص نے میرا ساتھ نہیں دیا۔‘

پریتی کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ عینی شاہد سچ بولیں گے اور مجھے یقین ہے کہ پولیس اپنا کام غیر جانبداری سے اور جلدی کرے گی۔‘

پریتی نے ممبئی کے میرین لائن پولیس اسٹیشن میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

دوسری طرف نیس واڈیا نے کہا ہے ’میں شکایت پر حیران ہوں اور مجھ پر لگائے گئے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں۔‘

اس سے پہلے پریتی زنٹا نے ایک بیان جاری کر کے لوگوں سے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

پریتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’میں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی ہوں۔ صرف اپنی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔‘