امیتابھ پر فٹبال کا خمار اور دپیکا قطرینہ سے آگے

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ورلڈ کپ اور امیتابھ

تصویر کے کاپی رائٹ Akash Talwar
Image caption امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل اور سیمی فائنل دیکھنے کے لیے برازیل جانے کا ارادہ رکھتے ہیں

برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ دنیا بھر کی دلچسپیوں کا مرکز بنا ہے ہوا ہے، ایسے میں بالی وڈ اس سے علیحدہ کیسے رہ سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن فٹبال کی سرزمین برازیل کا رخ کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کو فٹبال سے کتنی دلچسپی ہے اس کا علم تو نہیں لیکن ان کے حالیہ ٹوئیٹ کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ وہ بھی برازیل کے خمار میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ’برازیل اور کولمبیا کا میچ جاری ہے۔ ڈسٹرب نہ کریں۔‘

اگلے ہی ٹوئیٹ میں انھوں نے جلی حروف میں برازیل کی جیت کی پیش گوئی کی۔

امیتابھ بچن کے بیٹے اور معروف اداکار ابھیشیک بچن فٹبال کے بڑے مداح ہیں اور وہی اس سفر کے میر کارواں ہوں گے۔

وہ اپنے والد کو ساتھ لے کر ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل دیکھنے برازیل جا رہے ہیں اور دونوں اس سفر کے لیے بے حد پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

بالی وڈ میں ’سب سے سیکسی‘ کون؟

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption دیپکا پاڈو کون کے لیے یہ سال اعزازات سے شروع ہوا اور گذشتہ سال ان کی یکے بعد دیگرے کئی فلمیں ہٹ رہی تھیں

بالی وڈ اداکاراؤں میں خوبصورت اور دل کش نظر آنے کا مقابلہ دوسری کسی جگہ سے بظاہر زیادہ ہوتا ہے اور میڈیا میں بھی اس کا شور زیادہ سنائی دیتا ہے۔

بالی وڈ میں ہر دن نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا اس معاملے میں بھی پرچم بلند رہا۔ انھوں نے قطرینہ کیف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ بھارت کی ’سب سے سیکسی خاتون‘ بن گئی ہیں۔

ایک مشہور فیشن میگزین کے ایک سروے کے بعد انھیں اس خطاب سے نوازا گیا ہے۔

قطرینہ کیف گذشتہ تین برسوں سے مسلسل اس سروے میں اول نمبر پر آتی رہیں لیکن لوگوں نے اس بار دیپکا پاڈوکون کو ’سب سے سیکسی خاتون‘ منتخب کیا ہے۔

اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ ’سب سے سیکسی کہلانا تقریباً ہر عورت کا خواب ہوتا ہے، اس لیے میں یہ كمپليمینٹ پا کر بہت خوش ہوں۔‘

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر پرینکا چوپڑہ ہیں جبکہ قطرینہ کیف تیسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب ہوئی جس میں دیپکا سمیت کئی اداکارائیں شامل ہوئیں۔

اب سلمان کا جیكلين کو تحفہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سلمان خان اور جیکلن فرناڈس فلم کک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں

سلمان خان کو داد و دہشت کا دلدادہ کہا جاتا ہے۔

اب اطلاعات یہ ہیں کہ سلمان خان نے اداکارہ جیكلين فرناڈس کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں تین بیڈروم کا ایک عالیشان فلیٹ تحفے میں دیا ہے۔

جیکلن فلم ’کک‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

اس سے پہلے سلمان خان نے اداکارہ اسن کو بھی تحفے میں ایک فلیٹ دیا تھا۔ اسن، سلمان کے ساتھ فلم ’ریڈي‘ میں آئی تھیں۔

جب سے فلم ’کک‘ کی پروموشن شروع ہوئی ہے، سلمان خان جیكلين کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

اسی بارے میں