’گیم آف تھرونز‘ میں نو نئے کردار کی شمولیت کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اس پریس کانفرنس میں چھ ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی

معروف امریکی سیريئل ’گیم آف تھرونز‘ کے پانچویں سیزن میں نو نئے کرداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

سین ڈیاگو میں ہونے والی تقریب ’کومک کون‘ میں ایک پریس کانفرنس میں ویڈیو کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا گيا۔

واضح رہے کہ اس تصوارتی ڈرامے کو معروف ٹی وی چینل اور فلم ساز کمپنی ایچ بی او نے بنایا ہے۔

ایچ بی او کے اس پانچویں سیزن میں جو نو نئے کردار شامل ہوئے ہیں ان میں سے ایک کردار کو جوناتھن پرائس نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ جوناتھن پرآئس نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’ٹومارو نیور ڈائیز‘ میں ولن کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کا ایک کردار الیگزینڈر سیڈگ بھی ادا کر رہے ہیں۔ سیڈگ امریکہ کے معروف سیریئل ’24‘ میں بھی تھے۔

ان کے علاوہ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے نیوزی لینڈ کی اداکارہ اور اوسکر میں نامزد فنکار کیشیا کیسل ہیوز بھی شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پریس کانفرنس میں ویڈیو کے ذریعے ان کرداروں کو متعارف کرایا گیا

ہمارے نامہ نگار سٹیو ہولڈن نے خبر دی ہے کہ اس پریس کانفرنس میں چھ ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کیشا کو لائف آف پائی کے لیے آسکر میں نامزد کیا گیا تھا

اس موقعے پر پانچویں سیزن کے لیے پلاٹ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئي بلکہ صرف نو نئے کرادروں سے روشناس کرایا گيا۔

اس میں پرائس ’ہائی سپیرو‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کیسل ہیوز ’اوبارا سینڈ‘ بنیں گی۔

Image caption الیکزینڈر سیڈگ 24 کے چھٹے سیزن میں حمری الحسن کا کردار ادا کر رہے ہیں

ڈورن کے مالک ڈوران مارٹل کا کردار سیڈنگ ادا کریں گے۔ ٹوبی سیبشٹیئن کو پرنس ڈوران کے بیٹے ٹریسٹین مارٹل کا رول ملا ہے جو کہ ڈرون کا ولی عہد بھی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ جارج آر آر مارن کے فینٹاسی ناول ’اے سانگ آف آئس اینڈ فائر‘ پر مبنی ہے۔

Image caption جوناتھن پرآئس نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ٹومارو نیور ڈائیز میں ولن کا کردار ادا کیا تھا

اسی بارے میں