سلمان کی ساتویں فلم کا سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس

تصویر کے کاپی رائٹ Sajid Nadiadwala
Image caption اس فلم میں سلمان کے ساتھ جیکلین فرنانڈیز اور نوازالدین صدیقی ہیں

عید کے موقعے پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کک‘ کو ہر چند کہ فلم ناقدین نے مسترد کردیا تھا لیکن وہ اس سال کی کامیاب ترین فلم ثابت ہو رہی ہے۔

فلم بزنس کے ماہرین کے مطابق سلمان خان کی فلم ’کک‘ نے ریلیز ہونے کے اپنے پہلے پانچ دنوں میں ہی 126.89 روپے کا کمائی کی ہے۔

یہ بات اپنے آپ میں دلچسپی سے خالی نہیں کہ یہ سلمان خان کی ساتویں ایسی فلم ہے جس نے سو کروڑ سے زیادہ روپے کی کمائی کی ہے۔ اور اس کے ساتھ اس طرح کی کامیابی حاصل کرنے والے وہ پہلے اور اکلوتے اداکار ہیں۔

ویسے بھی سلمان خان کے بارے میں ناقدین کوئی تنقید کرنے سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکٹ‘ عامر خان کے مطابق سلمان خان ایسے اداکار ہیں جو اپنے بل بوتے پر فلم کو ہٹ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فلم ’کک‘ نے پہلے چار دن میں 98 کروڑ روپے کما لیے تھے۔ منگل کو عید تھی اور اس دن فلم نے 28.89 کروڑ روپے کمائے۔

فلم کک پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم ناقد مینک شیکھر نے کہا تھا کہ سلمان خان کی فلم میں سلمان خان کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوتا ہے اور اس میں ایک بات مختلف یہ ہے کہ انھوں نے اپنی شرٹ نہیں اتاری ہے۔

اس فلم میں سلمان کے ساتھ جیکلین فرنانڈیز اور نوازالدین صدیقی ہیں۔

’جے ہو‘

تصویر کے کاپی رائٹ Sohail Khan

اس سے پہلے اسی سال ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم جے ہو‘ نے فلم بزنس کے ماہرین کے مطابق 116 کروڑ روپے کمائے تھے۔ حلانکہ اس فلم کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ سلمان خان کی شہرت کے مطابق کمائی نہیں کر سکی۔

’دبنگ 2‘

تصویر کے کاپی رائٹ Arbaz Khan Production
Image caption اس فلم میں بھی پہلی فلم دبنگ کی طرح ان کے ساتھ سوناکشی سنہا ہیں

سنہ 2012 کے دسمبر میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’دبنگ 2' نے باکس آفس پر قریب 155 کروڑ روپے کمائے تھے۔

فلم ’دبنگ' 2 کے ڈائریکٹر سلمان کے چھوٹے بھائی ارباز خان تھے۔

’ایک تھا ٹائیگر‘

تصویر کے کاپی رائٹ Yashraj Films
Image caption ایک تھا ٹائیگر قطرینہ کیف کے ساتھ سلمان خان کی اچھی فلم کہی جاتی ہے

15 اگست سنہ 2012 کو ریلیز ہونے والی قطرینہ کیف اور سلمان خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے تقریبا 198 کروڑ روپے کمائے۔ یہ پہلا موقع تھا جب سلمان نے یشراج بینر کی کسی فلم میں کام کیا۔ فلم کے ہدایتکار تھے کبیر خان تھے۔

’باڈی گارڈ‘

تصویر کے کاپی رائٹ Reliance
Image caption باڈی گارڈ میں کرینہ کپور کی اچھی اداکاری کی بات ہوئی تھی

اگست سنہ 2011 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور کرینہ کپور کی فلم ’باڈی گارڈ‘، نے مجموعی طور 148 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

’ریڈي‘

تصویر کے کاپی رائٹ Sohail Khan Production
Image caption ریڈی میں سلمان خان نے ایک ذہین انسان کا کردار نبھایا تھا جو طاقت ور بھی ہوتا ہے

جون سنہ 2011 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور اسین کی فلم ’ریڈي‘ فلم نے باکس آفس پر تقریبا 120 کروڑ روپے کمائے۔

’دبنگ‘

تصویر کے کاپی رائٹ starplus
Image caption سلمان خان کی فلمیں مسلسل اچھا کاروبار کر رہی ہیں

ستمبر سنہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ‘ سلمان خان کی پہلی فلم تھی جس نے سو کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا تھا۔ فلم نے مجموعی طور پر کل 138 کروڑ روپے کمائے۔

تاہم ابھی تک سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں ریکارڈ عامر خان کی ’دھوم تھری‘ کا ہے جس نے پانچ سو کروڑ سے زیادہ کمائی کی۔

اسی بارے میں