بالی وڈ راؤنڈ اپ: بپاشا کا شکوہ، عامر اور شاہ رخ کی ’لفظی جنگ‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’میں خانوں کی چہیتي نہیں ہوں‘

تصویر کے کاپی رائٹ Bipasha Basu Official page
Image caption میں نے بغیر کسی کیمپ یا ہیرو کے سہارے 14 سال فلمی صنعت میں گزارے ہیں:بپاشا

گزشتہ چار سال میں ’دم مارو دم‘، ’پلیئرز‘، ’ریس 2‘ اور ’ہمشكلز‘ جیسی فلموں میں چھوٹے موٹے کردار اور ’آتما‘ اور ’جوڑی بریكرز‘ جیسی سپر فلاپ فلمیں; بپاشا باسو کے حصے صرف یہی آیا ہے۔

ان کے اس فلمی زوال کی وجہ کیا ہے؟

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بپاشا بولیں، ’میں تینوں خانوں کی چہیتي نہیں ہوں نا۔ سلمان اور شاہ رخ میرے دوست ہیں، لیکن انھوں نے میرے ساتھ کام نہیں کیا۔‘

لیکن بپاشا اپنے کیریئر کے حوالے سے مایوس بھی نہیں۔ وہ کہتی ہیں،’یہاں بہت سے فنکار ایک فلم کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔ میں نے بغیر کسی کیمپ یا ہیرو کے سہارے 14 سال گزارے۔ یہ کوئی چھوٹی بات ہے کی؟‘

عامر اور شاہ رخ کی ’لفظی جنگ‘

Image caption عامر خان ’پی کے‘ کے پہلے پوسٹر پر صرف ایک ٹرانسسٹر ریڈیو سے سترپوشی کرتے دکھائی دیے ہیں

شاہ رخ خان نے عامر خان کے عریاں پوسٹر پر تبصرہ کیا تھا کہ ’جو لوگ اس حرکت کو ٹیلنٹ کہہ رہے ہیں وہ ایسا نہ کہیں۔ یہ کچھ بھی ہے لیکن ٹیلنٹ نہیں ہے۔‘

اپنی فلم ’پی کے‘ کے دوسرے پوسٹر کو لانچ کرنے پہنچے عامر سے جب شاہ رخ کے اس بیان پر جواب مانگا گیا تو پہلے عامر بولے، ’میرے ذہن میں اس بات کے کئی جواب آ رہے ہیں لیکن میں کہوں گا نہیں۔ میرا چپ رہنا ہی بہتر ہے۔‘

لیکن عامر سے چپ نہیں رہا گیا۔ وہ بول ہی پڑے، ’دیکھیے آپ سب جانتے ہیں کہ جو شخص دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے اس کا کیا ہوتا ہے۔‘

کیٹ پر سوال سے رنبیر پریشان

رنبیر کپور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں سے عاجز آ چکے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فی الحال میری شادی میری فلموں سے ہو چکی ہے: رنبیر کپور

جب ان سے قطرینہ کیف کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو وہ بولے، ’مجھے ایسے سوال برے لگتے ہیں۔ لیکن بار بار وہی باتیں ہوتی ہیں۔ دیکھیے میڈیا جو فلمی ستاروں کے بارے میں لکھتا ہے اس کے بعد لوگ ایک قیامت بپا کر دیتے ہیں۔‘

رنبیر کا کہنا تھا کہ ’اب میں ہر بار تو افواہوں کی تردید کرنے نہیں آؤں گا۔ میں بھی مصروف رہتا ہوں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ میڈیا نے فلاں بات کہی ہے تو وہ سچ ہی ہوگی۔‘

رنبیر نے ان ساری باتوں کی تردید کی کہ وہ حال ہی میں لندن میں قطرینہ کیف کے خاندان سے ملے تھے اور شادی کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’فی الحال میری شادی میری فلموں سے ہو چکی ہے۔‘

’حیدر‘ کے لیے پیسے نہیں لیے

Image caption ’حیدر‘ شیکسپیئر کے ڈرامے ’ہیملٹ‘ سے ماخوذ ہے

’فلم کے لیے میں نے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔ چاہتا تھا کہ سارا پیسہ فلم میں ہی لگے۔ میری فلم میں پارٹنر شپ ہے۔‘

یہ کہنا ہے اداکار شاہد کپور کا جو جلد ہی فلم ’حیدر‘ میں نظر آئیں گے جس کے ہدایت کار وشال بھردواج ہیں۔

’حیدر‘ شیکسپیئر کے ڈرامے ’ہیملٹ‘ سے ماخوذ ہے جسے کشمیر کے پس منظر میں بنایا گیا ہے۔

یہ فلم صرف 54 دنوں میں بنی ہے۔

شاہد کپور نے اس فلم کے لیے کوئی پیسہ نہ لینے کی ایک خاص وجہ کی وضاحت بھی کی، ’اگر میں اور وشال دونوں ہی اپنی فیس چارج کر لیتے تو ہمیں فلم کے لیے کم پیسے خرچ کرنے کو ملتے اور ایسا ہم نے اس لیے بھی کیا کیونکہ فلم پر ہمیں مکمل اعتماد تھا۔‘

اسی بارے میں