ہنی کی طبیعت ناساز اور لیزا رے کی واپسی

تصویر کے کاپی رائٹ star plus
Image caption ڈاکٹر نے ہنی سنگھ کو آرام کرنے کی ہدایت دی ہے

بھارت کے مشہور گلوکار ہنی سنگھ کی طبیعت آج کل ناساز ہے۔

ہنی سنگھ کو ایک ماہ کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ امریکہ کا دورہ کرنا تھا لیکن ان کے بلڈ پریشر کے بڑھتے ہوئے مرض کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہو سکتا تھا۔

ہنی سنگھ کی دیکھ بھال میں ان کی بیوی شالکنی مدد کر رہی ہیں۔

امریکہ میں آج کل فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی تشہری مہم چل رہی ہے، جہاں ہنی سنگھ کو اداکار شاہ رخ کے ساتھ کئی شہروں میں پروگرام کرنے ہیں۔

ڈاکٹر نے ہنی سنگھ کو آرام کرنے کی ہدایت دی ہے لیکن اپنے پروگرام پر قائم ہنی سنگھ اب اپنی بیوی کو بھی دورے پر ساتھ لے جا رہے ہیں۔

کینسر کے بعد لیزا رے کی واپسی

ماڈل سے اداکارہ کے شعبے میں آنے والی لیزا رے ایک بار پھر ہندی فلموں میں واپس آنے والی ہیں۔

کینسر کی وجہ سے لیزا کو ہندی فلموں اور ماڈلنگ سے دور رہنا پڑا تھا لیکن اب کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ دوبارہ فلمی میدان میں قدم رکھنے والی ہیں۔

حال میں فلمیں تیار کرنے والی ایک کمپنی نے لیزا رے سے ایک رول کے لیے رابط بھی کیا ہے۔

لیزا رے نے اس سے پہلے سال 2001 میں فلم’قصور‘ میں اداکاری کی تھی۔

واشو سے ناراض عرفان

Image caption عرفان فلم ویلکم ٹو کراچی میں اداکاری کریں گے

عرفان خان فلم ساز واشو بھگنانی سے ناراض ہیں اور اس ناراضگی کا سبب ہے ایک برطانوی اداکارہ ہیں۔

فلم’ویلکم ٹو کراچی ‘کے لیے اداکار عرفان خان کو بتایا گیا کہ وہ ہالی وڈ کی ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ کام کریں گے۔

لیکن بعد میں واشو بھگنانی نے کسی دوسری اداکارہ کو اس فلم میں لے لیا جس سے عرفان خان کافی ناراض ہیں۔

اسی بارے میں