گلاسٹنبری فیسٹیول کے ٹکٹ 30 منٹ میں فروخت

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption سمرسیٹ میں ہونے والے اس فیسٹول کے اگلے سال کے موسیقار اب تک واضح نہیں ہوئے

برطانیہ کے مشہور گلیسٹنبری موسیقی میلے کی اگلے سال کی ٹکٹوں کی فروخت تیس منٹوں میں پوری بک گئی ہیں۔

اس ہفتے تقریباً 15،000 ’پری سیل‘ ٹکٹیں بکیں اور باقی کی 120،000 ٹکٹیں صرف 24 منٹوں میں بک گئیں۔

یہ پچھلے سال کے گلیسٹنبری کی ٹکٹوں کی فروخت سے 87 منٹ زیادہ جلدی فروخت ہوئیں۔

سمرسیٹ میں ہونے والے اس فیسٹول کے اگلے سال کےگلوکاروں کے نام اب تک واضح نہیں ہوئے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے ٹکٹوں کے لیے 225 پاؤنڈ دیے ہیں۔

سنہ 2015 میں وردی فارم میں ہونے والے اس فیسٹول کے بارے میں ابھی سے افواہیں ہیں کہ اس میں ’فلیٹود میک‘ اور ’کوئین‘ جیسے موسیقار اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کریں گے۔

برطانیہ بھر سے موسیقی کے شائقین کوٹکٹیں خریدنے کے لیے اتوار کے صبح پورے نو بجے اس کی ویب سائٹ پر آن لائن آنا پڑا۔

ٹکٹیں صرف گلاسٹنبری کی ویب سائٹ پر آکر خریدی جا سکتی تھیں۔ شائقین کو ٹکٹوں کی مکمل فروخت کے بارے میں تب ہی پتا چلا جب میلے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے انھیں بتایا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption لوگوں نے ٹکٹوں کے لیے 225 پاؤنڈ دیے ہیں

میلے کی منتظم ایمیلی ایوس نے بھی ٹویٹ کیا: ’ہماری ٹکٹیں پوری بک چکی ہیں۔ ان سب لوگوں کا بہت شکریہ جنھوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ہم ان سے معافی مانگتے ہیں جو اس بار ٹکٹیں نہیں لے سکے۔ موسم بہار میں ہم دوبارہ ٹکٹوں کی فروخت کریں گے۔‘

اس سال میں ہونے والے گلاسٹنبری میلے میں ’آرکیڈ فائر‘، ’میٹیلکا‘ اور ’کسیبیئن‘ جیسے موسیقاروں نے اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

گلاسٹنبری کا میلا بہت مقبول مانا جاتا ہے کیونکہ اس میں مختلف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس سال اس میلے میں ڈالی پارٹن سب سے مقبوں گلوکار رہیں۔ ماضی میں ’جے زی‘، ’کائلی منوگ اور ’بییوسے‘ جیسے گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسی بارے میں