’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP HOTURE
Image caption فلم ’سلسلہ‘ ایک ساتھ دونوں کی آخری فلم تھی

سنہ 1970 اور 80 کی دہائیوں میں بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کے مبینہ رومانس پر کئی کہانیاں اور شہ سرخیاں بنی تھیں۔

تاہم ان دنوں سٹارز نے نہ کبھی بھی اس کا اعتراف کیا اور نہ ہی اس کی پرزور تردید ہی کی۔

حالیہ واقعات سے بہ ظاہر یہ نظر آتا کہ امیتابھ کے ساتھ اپنی سپر ہٹ فلموں والے دور کو ریکھا آج بھی نہیں بھولی ہیں۔

گذشتہ ہفتے جب اپنی آنے والی فلم ’سپرنانی‘ کے پروموشن کے لیے ریکھا ٹی وی شوز ’بگ باس‘ اور ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میں گئیں تو بطور خاص یہ بات نظر آئی۔

سلمان خاں کی میزبانی والے ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ میں جیسے ہی ریکھا داخل ہوئیں تو امیتابھ کے ساتھ ان پر فلمائے جانے والے گیت پر’دیسيا، یہ سچ ہے پیا‘ بجایا گیا۔

پھر امیتابھ اور ریکھا کی فلم ’سہاگ‘ کے نغمے ’اٹھرہ برس کی تو‘ پر شو کے میزبان سلمان خان کے ساتھ ریکھا نے رقص کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ colors
Image caption کامیڈی نائٹس میں ریکھا نے اپنی پرانی فلموں کے گیت گائے

جب سلمان نے ریکھا سے اپنی فلم ’دبنگ‘ کے ایک مکالمے کی فرمائش کی تو ریکھا نے کہا: ’تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے۔‘

’بگ باس‘ میں شرکت کرنے والے اداکار پنيت اسّر نے ریکھا کی شان میں جب ایک شعر پڑھا تو ریکھا نے کہا: ’اور کتنے گناہ کریں گے آپ! خدا گواہ ہے۔‘

واضح رہے کہ فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران پنيت اسّر کے ساتھ ایک فائٹ سیکوئنس کرتے ہوئے امیتابھ بچن زخمی ہو گئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Screen Awards
Image caption گذشتہ برس ایک پروگرام کے دوران جیا بچن اور ریکھا کی نادر ملاقات ہوئی تھی

’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میں ریکھا پر امیتابھ بچن کا ’جادو‘ واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔

ریکھا نے فلم ’مقدر کا سکندر‘ کا نغمہ ’سلام عشق‘ کے ساتھ ’سلسلہ‘ سے ’رنگ برسے‘ اور ’نیلا آسمان سو گیا‘ جیسے گیت بھی گائے۔

واضح رہے کہ ’سلسلہ‘ ایک ساتھ دونوں کی آخری فلم تھی۔

اسی بارے میں