عامر اور سلمان کی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ پھر سے

تصویر کے کاپی رائٹ EROS
Image caption فلم انداز اپنا اپنا ایک رومانک کامیڈی ہے جس میں عامر اور سلمان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی جوڑی ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور سلمان خان کی نومبر سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ پھر سے ریلیز ہو رہی ہے۔

اخبار ڈی این اے کے مطابق فلم کی تقسیم کرنے والی کمپنی ایروز اسے 20 سال بعد دوبارہ ریلیز کر رہی ہے۔

عامر خان اور سلمان خان کی اہم کردار والی راجکمار سنتوشی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم جب 1994 میں ریلیز ہوئی تھی تب اسے کامیابی نہیں ملی سکی تھی۔

لیکن اس کے بعد سیٹلائٹ ٹی وی پر جب جب یہ فلم دکھائی گئی لوگوں نے اسے خاصا پسند کیا۔

اطلاعات کے مطابق ’انداز اپنا اپنا‘ کی دوبارہ ریلیز پر عامر خان زیادہ خوش نظر نہیں آ رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ film poster
Image caption پہلی بار ریلیز ہونے پر اس فلم کو زیادہ کامیابی نہیں ملی تھی

اپنی فلم ’پی کے‘ کے ایک پرموشنل پروگرام میں جب عامر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’اس فلم کو اب ریلیز کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔‘

عامر نے یہ بھی کہا: ’یہ پی کے کا پروگرام ہے۔ انداز اپنا اپنا کے لیے صحیح وقت نہیں ہے۔‘

یہ ایک رومانک کامیڈی ہے جس میں عامر اور سلمان کے ساتھ روینا ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی جوڑی ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس کی ریلیز سے پی کے بزنس پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ اسی ماہ پی کے بھی ریليز ہو رہی ہے اور 70 ایم ایم پر لوگ انداز اپنا اپنا کو پسند کریں گے۔

اس فلم کا ایک منفرد پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں 60 اور 70 کی دہائی کے انداز والے گیت ہیں۔

اسی بارے میں