عامر اور ایشوریہ پہلی بار رومانس کرتے نظر آئیں گے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP Hoture images
Image caption عامر خان اور ایشوریہ رائے بچن دونوں بالی وڈ کے بڑے فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں

بالی وڈ میں اداکاروں اور اداکاراؤں کی جوڑیوں کی باتیں اکثر و بیشتر ہوا کرتی ہیں اور فلم ناظرین کی پسندیدہ جوڑیاں بھی ہوا کرتی ہیں۔

عامر خان جب فلموں میں آئے تو لوگوں نے ان کی اور جوہی چاولا کی جوڑی کو بہت پسند کیا تھا۔

اس کے بعد سے عامر خان کو فلم شائقین نے کئی اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا۔ مادھوری دکشت کے ساتھ بھی ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا۔

لیکن آج تک کبھی عامر خان اور ایشوریہ رائے بچن ایک ساتھ کسی فلم میں رومانس کرتے نظر نہیں آئے۔

تاہم دیر سے ہی سہی، یہ بات اب سامنے آنے والی ہے کیونکہ فلم ساز کرن جوہر نے دونوں فن کاروں کو ایک ساتھ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں اس پہلے دھرمیش درشن کی سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی ایکشن مسالہ فلم ’میلہ‘ میں نظر آئے تھے لیکن اس فلم میں ایشوریہ برائے نام ہی تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ SPICE
Image caption عامر خان کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم ’پی کے‘ کی تشہیر زوروں پر ہے

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس فلم کے ذریعے عامر خان پہلی بار کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈكشنز کے ساتھ کام کریں گے۔

بالی وڈ میں کرن جوہر اور شاہ رخ خان وغیرہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق الگ الگ گروپوں سے ہے، لیکن حال میں خانوں کے درمیان گروہ بندی میں کمی آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں فن کار ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اسی بارے میں