امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن ’بگ باس‘ میں

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption کلرز چینل کے بیان کے مطابق پہلی مرتبہ بھارت آنے والی 34 سالہ امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن 22 نومبر کو نشر ہونے والے شو میں شرکت کریں گی

امریکہ کی ریئلٹی ٹی وی اداکارہ کم کارڈیشیئن بھارت کے ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور مہمان جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

’بگ باس‘ نشر کرنے والے کلرز چینل کے ترجمان نے پیر کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کم کارڈیشیئن ’بگ باس‘ میں نظر آئیں گی۔

كلرز چینل کے مطابق کم کارڈیشیئن سنیچر کو ساڑی پہن کر ریئلٹی شو’بگ باس‘ ہاؤس میں جائیں گی اور پروگرام کے باقی بچ جانے والے 12 افراد کےساتھ کچھ وقت گزاریں گی۔

کلرز چینل کے بیان کے مطابق پہلی مرتبہ بھارت آنے والی 34 سالہ کارڈیشیئن 22 نومبر کو نشر ہونے والے شو میں شرکت کریں گی۔

’بگ باس‘ نشر کرنے والے کلرز چینل نے پیر کو کم کارڈیشیئن کی جانب سے ’نمستے انڈیا، میں بگ باس ہاؤس آ رہی ہوں‘ کا بیان جاری کیا۔

بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی میزبانی میں پیش کیے جانے والے اس شو میں رواں سال کئی ماڈل اور اداکار شریک ہیں۔

گذشتہ ہفتہ ایک امریکی میگزین میں 34 سالہ کم کارڈیشیئن کی برہنہ تصویر نے ہلچل مچا دی تھی۔

اس سے پہلے امریکی ٹی وی سٹار پامیلا اینڈرسن بھی سنہ 2010 میں بگ باس کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کر چکی ہیں۔

اسی بارے میں