سلمان خان کی بہن ارپتا پیا دیس سدھار گئیں

تصویر کے کاپی رائٹ PTI
Image caption انڈین ایکسپریس کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق سلمان خان نے تقریب میں اپنی فلم کے گانوں پر ڈانس کیا

منگل کی شام حیدر آباد کے ایک ہوٹل میں بھارت کے سٹار اداکار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپتا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

شادی کی تقریب میں سلمان کے قریبی دوست عامر خان، ان کی بیوی کرن راؤ، قطرینہ کیف، پرینکا چوپڑا، کرن جوہر اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شرکت کی۔

انڈین ایکسپریس کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق سلمان خان نے تقریب میں اپنی فلم کے گانوں پر ڈانس کیا جبکہ عامر خان سمیت ان کے دوستوں نے سٹیج پر ان کا ساتھ دیا۔

سلمان کی ماں سلمیٰ، سوتیلی ماں ہیلن اور والد سلیم خان نے بھی ڈانس کیا۔

ارپتا کی شادی دہلی کے ایک صنعت کار کے بیٹے ايش شرما سے ہوئی۔ بالی وڈ کوین قطرینہ کیف کے ذاتی آرٹسٹ نے ارپتا خان کا میک اپ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ ARPITA KHAN INSTAGRAM
Image caption بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی مہندی کی تقریب میں شرکت کی تھی

تقریب میں میکا سنگھ اور یو یو ہنی سنگھ نے بھی پرفارم کیا۔

ارپتا خان اور ایش شرما کی شادی پنجابی ہندو رسم رواج کے مطابق ہوئی۔

معروف اداکار شاہ رخ خان نے سلمان خان کی بہن ارپتا خان کی مہندی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ارپتا خان نے سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ لی جانے والی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شيئر کیں۔

سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتري نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصاویر پوسٹ کیں۔

اسی بارے میں