سکارلٹ جوہانسن نے شادی کر لی

Image caption 30 سالہ سکارلٹ کی پہلی شادی ہالی وڈ کے اداکار رائن رینلڈز سے ہوئی تھی

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے اپنے منگیتر فرانسیسی صحافی روماں ڈوریاک سے شادی کر لی ہے۔

امریکی ریاست مونٹینا کی کاؤنٹی کے ایک اہلکار نے پیپل میگزین کو بتایا کہ یکم اکتوبر کو اس جوڑے نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کی۔

اطلاعات کے مطابق سکارلٹ نے شادی سے ایک ماہ قبل ہی بیٹی کو جنم دیا تھا۔ سکارلٹ اور روماں کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی۔

30 سالہ سکارلٹ کی پہلی شادی ہالی وڈ کے اداکار رائن رینلڈز سے ہوئی تھی۔

سکارلٹ کی شادی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب انھوں نے انگوٹھی پہننی شروع کی۔

رائن کے ساتھ سکارلٹ کی شادی دسمبر 2010 میں ہوئی تھی اور دو سال بعد طلاق ہو گئی تھی۔

نیوز بیٹ نے شادی کے بارے میں سکارلٹ کے ایجنٹ سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

اسی بارے میں