ماہرہ خان کو ہندی فلمیں پسند ہیں

تصویر کے کاپی رائٹ ZINDAGI
Image caption ’بچپن سے ہی ایکٹنگ کا شوق تھا‘

بھارت میں پاکستانی سیریل ’ہم سفر‘ سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ہندی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہیں۔

ماہرہ نے ممبئی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں اپنے سیریل کی وجہ سے شہرت پانے پر انھیں بہت خوشی ہے۔

اسی انٹرویو سے لی گئی ماہرہ خان کی چند باتوں پر مشتمل ایک خبر بی بی سی اردو سروس میں شائع کی گئی۔

ان باتوں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ان کے ایک ترجمان کا کہنا ہے تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست دانوں کو ان کے ڈرامے کی سی ڈیز دینے سے مسئلہ حل ہوتا ہو تو وہ خوشی خوشی یہ سی ڈیز ان کو دینے کو تیار ہوں گی۔

اسی بارے میں