2015 میں دھوم مچائیں گی یہ فلمیں

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption شوان شیپ بظاہر خوش نظر آ رہا ہے لیکن کیا رواں سال سینیما والے بھی خوشی سے کودتے نظر آئیں گے؟

گذشتہ 12 مہینے عالمی فلم صنعت کے لیے بہت خوش کن اور حوصلہ افزا نہیں رہے کیونکہ دنیا بھر میں فلموں کی کمائی میں گراوٹ آئی اور بڑی بڑی فلمیں امید کے مطابق کمائی نہیں کر سکیں۔

تاہم رواں سال امید افزا نظر آ رہا ہے۔ اس سال تین بڑی اور دھوم مچانے والی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں اور وہ موجودہ باکس آفس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے تیار ہیں۔

اپریل میں ’اوینجرز: ایج آف الٹرون‘ آ رہی ہے، اس میں آئرن مین، تھور، کیپٹن امریکہ اور انکریڈیبل ہلک کو مل کر کارنامے دکھانے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ مارول اور ڈزنی کا بھی بھلا ہو گا۔

اکتوبر میں ڈینیئل کریگ جمیز بانڈ کی 24 ویں فلم ’سپیکٹر‘ کے ساتھ آنے والے ہیں۔ اس فلم کا مسودہ سونی پکچرز پر ہونے والے سائبر حملے کے نتیجے میں غلط ہاتھوں میں پڑ گیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption جمیزبانڈ سیریز کی تازہ فلم کے لیے ڈینیئل کریگ ٹیمز دریا پر شوٹنگ کرتے ہوئے

جس طرح کی یہ فلمیں ہیں وہ دلچسپی سے تو خالی ہوں گی نہیں اور ان سے امید کی جاتی ہے کہ یہ سٹار وارز فلموں کے لیے سینیما گھروں کی سیٹوں کو گرم رکھیں گی۔

جارج لوکس کی خلائی مہمات پر مبنی فلم سٹار وارز کا ایک نیا سیکوئل آ رہا ہے اور اس فلم کا نام ’سٹار وارز: دا فورس اویکنز‘ ہے۔ نامور ایکشن ہدایت کار جے جے ایبرمز اس کے ڈائریکٹر ہوں گے۔

یہ فلم اس سال کرسمس سے ایک ہفتے پہلے ریلیز ہوگی اور امید کی جاتی ہے کہ یہ سال کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گي۔

لیکن ابھی پردۂ سیمیں کو اپنے جلووں سے خیرہ کرنے کے لیے ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل‘ کا پانچواں حصہ تیار ہے جو آئندہ ہفتے نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption کیری مولیگن نے فار فرام دا میڈنگ کراؤڈ میں باتھشیبا کا کردار ادا کیا تھا

’دا ایونجرز‘ اس سال ریلیز ہونے والی سپرہیروز کی واحد فلم نہیں ہے۔ مارول کی ’اینٹ مین‘ بھی قطار میں ہے جبکہ ’فینٹاسٹک فور‘ بالکل نئی شکل میں آنے کو تیار ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس سال ’007‘ جاسوس واحد نہیں ہوگا۔ اس سے قبل بانڈ کی مزاحیہ نقل ’ کنگز مین: دا سیکریٹ سروس‘ جنوری میں سینیما گھروں میں ہوگی، جبکہ گائے رچی کی ’دا مین فرام انکل‘ اگست‘ میں منظرِ عام پر آنے والی ہے۔

معروف کارٹونی کردار سپنج باب سکوئر پینٹس اور آرڈ مین کا ’شوان دا شیپ‘ ان معروف کرداروں میں شامل ہے جو اس سال بڑی سکرین پر آ رہے ہیں، اس کے علاوہ وان ڈیزل کی فلم ’ڈومینک ٹریٹو‘ ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی ساتویں فلم ہو گی۔ اپریل میں ریلیز ہونے والی یہ فلم یقیناً ہیجان انگیز ہوگی کیونکہ اس میں پال واکر کو آخری بار دیکھا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption کنگز مین: دا سیکریٹ سروس میں جاسوس کا کردار ادا کرتے ہوئے کولن فرتھ

اس کے علاوہ نومبر میں بھی آنکھیں نم ہوں گی جب ’ہنگر گیمز‘ کی حتمی فلم آئے گی۔ یہ فلم فلپ سیمور ہوف مین بنا رہے تھے کہ گذشتہ فروری میں ان کا انتقال ہو گیا۔

جون کے مہینے میں دا مینیئن مووی کے باقیات میں سے ’ڈیسپیکیبل می‘ آ رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم زیادہ مزاحیہ ہوگي۔

ادب کے چاہنے والے ’دا جنگل بک‘ اور ’فار فرام دا میڈنگ کراؤڈ‘ پر مبنی فلموں میں کا لطف لے سکتے ہیں۔

کیری مولیگن ٹامس ہارڈی کے ناول ’فار فرام دا میڈنگ کراؤڈ‘ پر مبنی ٹامس ونٹر برگ کی فلم میں باتھشیبا ایورڈین کا کرادار ادا کر رہی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سٹار وارز کی فلم کرسمس سے ایک ہفتہ پہلے ریلیز ہونے والی ہے

اس کے علاوہ ٹام ہارڈی کو میڈ میکس کی نئی فلم ’فیوری روڈ‘ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیم میگی سمتھ رواں سال دو بار نظر آئيں گي۔ ایک بار ’دا سیکنڈ بیسٹ ايگزوٹک میریگولڈ ہوٹل‘ کی کامیڈی سیکوئل میں اور پھر ایلن بینٹ سے متاثر فلم ’لیڈی ان دا وین‘ میں۔

اس بار ’جوراسک‘ کی دنیا ایک بار پھر جاگے گی اور سپیل برگ نے سنہ 1993 میں جس سیریز کی ابتدا کی تھی ان کی نئی فلم آئے گی۔

بہر حال سپیلبر گ دوسرا نسخہ آزما رہے ہوں گے اور وہ ٹام ہینکس کے ساتھ سرد جنگ کے زمانے پر مبنی ایک جاسوسی فلم کی تیاری میں ہیں۔ اس فلم کا ابھی نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم اس فلم کی اکتوبر میں ریلیز متوقع ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption سٹار وارز سیریز کی اس تازہ فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کہ یہ نیا ریکارڈ قائم کرے گی

ان فلموں کی ریلیز کے درمیان میں ایوارڈ کی تقریبات کے لیے بھی جگہ ہے۔

دریں اثنا گذشتہ سال کی فلموں ’برڈ مین،‘ ’وائلڈ،‘ ’دا تھیوری آف ایوری تھنگ‘ اور ’وپ لیش‘ کو ناقدین کی طرف سے خاصی پذیرائی ملی ہے۔ اور یہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں جنوری میں دکھائی جا رہی ہیں۔

اسی بارے میں