سچن اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سچن تندولکر نے سنہ 2013 میں ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 100 بین الاقوامی سنچریاں بنا کر ریٹائرمنٹ لے لی تھی

بھارت کے معروف کرکٹر سچن تندولکر اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کردار ادا کریں گے۔

ممبئی کے ایک پروڈکشن ہاؤس نے بی بی سی کو بتایا کہ اس فلم کی ہدایات ایوارڈ یافتہ برطانوی ہدایت کار جیمز ارسكین دیں گے۔

ممبئی کے پروڈکشن ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فلم بنیادی طور پر سچن تندولکر کی ذاتی زندگی پر مبنی ہوگی کیونکہ لوگ ان کے کرکٹ کیریئر کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

خیال رہے کہ سچن تندولکر نے سنہ 2013 میں ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 100 بین الاقوامی سنچریاں بنا کر ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ HOTURE
Image caption سچن تندولکر کو بھارت کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ کے ساتھ انھیں راجیہ سبھا کے ایم پی کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے

سچن تندولکر کو بھارت کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ کے ساتھ انھیں راجیہ سبھا کے ایم پی کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔

سچن کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام ابھی طے نہیں ہے، تاہم پروڈکشن کمپنی سے وابستہ کرشنا انتن نے بتایا کہ یہ فلم 90 منٹ سے دو گھنٹے کے درمیان کی ہوگی اور اسے ہم اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انتن کے مطابق فلم کی شوٹنگ گذشتہ ایک سال سے جاری ہے اور رواں سال بھی جاری رہے گی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption تندولکر نے سنہ 2008 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا

سچن کی اداکاری کی صلاحیتوں کے حوالے سے انتن نے بتایا وہ اداکاری نہیں کر رہے ہیں وہ خود کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سچن تندولکر نے 664 بین الاقوامی میچوں میں 100 سنچریوں کی مدد سے 34,357 رنز بنائے ہیں۔

تندولکر نے سنہ 2008 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیر کے برائن لارا کے پاس تھا جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 11,953 رنز بنائے تھے۔

اسی بارے میں