سوہا علی کی شادی 25 جنوری کو ہو گی

تصویر کے کاپی رائٹ hoture images
Image caption جوڑے نے گذشتہ سال پیرس میں منگنی کی تھی

بالی وڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

سوہا علی کی شادی ان کے دیرینہ دوست اور اداکار کنال کیمو سے ہو رہی ہے۔

36 سالہ سوہا علی اور 31 سالہ کنال کی گذشتہ سال پیرس میں منگنی ہوئی تھی۔

دونوں نے سال 2009 میں فلم ’99‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

شادی کی تقریب 25 جنوری کو بہت سادگی سے ان کے گھر پر ہی ہو گی۔

سوہا علی کی والدہ اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:’سوہا نے مجھے ہمیشہ اپنی زندگی کا حصہ بنائے رکھا ہے۔ چاہے وہ سکول ہو، یونیورسٹی ہو یا پھر کام پر پہلا دن، سوہا نے ہمیشہ مجھے سب کچھ بتایا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اب اس کی شادی ہونے والی ہے اور میں اب اس کی شادی شدہ زندگی میں دخل نہیں دوں گی اور ہم ہمیشہ دوست رہیں گے۔

شرمیلا نے یہ بھی کہا کہ انھیں شادی والے دن ’ٹائیگر‘ یعنی ان کے مرحوم شوہر منصور علی پٹودی کی بہت یاد آئے گی۔

اسی بارے میں