ڈرون کے ذریعے شادی کی پیشکش

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جانگ زئی کی فلم ’کروچنگ ٹائیگر ہڈن ڈریگن‘ مغربی دنیا میں بےحد مقبول ہوئی تھی۔ اس فلم میں جانگ نے مارشل آرٹ کی ماہر ایک باغی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا

چینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ معروف اداکارہ جانگ زئی نے اپنے موسیقار بوائے فرینڈ سے شادی کر رہی ہیں جنھوں نے ایک ڈرون کی مدد سے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

جانگ مارشل آرٹ فلم ’کروچنگ ٹائیگر، ہڈن ڈریگن‘ اور ’ہاؤس آف دا فلائنگ ڈیگر‘ میں اپنے کرداروں کے ذریعے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔

جانگ کی 36ویں سالگرہ کی پارٹی کے موقعے پر وانگ فینگ نے ایک سفید ڈرون میں ہیرے کی انگوٹھی رکھ کر اسے جانگ کی طرف بھیجا۔ اس کے بعد وہ ایک گھٹنے پر جھک گئے اور جانگ سے شادی کی درخواست کی۔

جانگ نے بہتے ہوئے آنسوؤں اور لوگوں کی تالیوں کے شور میں ’ہاں‘ کہہ دیا۔

اس کے ایک دن بعد جانگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آتش بازی کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا، ’مجھے قبول ہے۔‘

وانگ فینگ چین کے مشہور راک سٹار ہیں اور وہ اس سے قبل دو شادیاں کر چکے ہیں۔

’کروچنگ ٹائیگر ہڈن ڈریگن‘ مغربی دنیا میں بےحد مقبول ہوئی تھی۔ اس فلم میں جانگ نے مارشل آرٹ کی ماہر ایک باغی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

جانگ زئی نے تقریباً 30 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں مذکورہ بالا فلموں کے علاوہ ’ہیرو،‘ ’گرینڈ ماسٹر،‘ ’میوارز آف اے گیشا،‘ وغیرہ شامل ہیں۔

اسی بارے میں