’آسکرز میں اصل مقابلہ برڈ مین اور بوائے ہڈ میں‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اتوار کی شب سینما کی دنیا کی معروف ہستیاں یکجا ہو رہی ہیں

آسکر انعامات کے لیے تمام تشہیر بند ہو چکی ہے۔ ریڈ کارپٹ بچھایا جا چکا ہے اور ہالی وڈ سب سے زیادہ سٹارز سے پُر رات کے لیے تیار ہے۔

آسکر کے فائنل کے لیے الٹی گنتی کا آغاز ہو چکا ہے اور اتوار کی شب کو ہونے والی اس تقریب میں بہترین فلم کے لیے مقابلہ بظاہر ’برڈمین‘ اور ’بوائے ہڈ‘ میں ہے۔

کئی ماہ سے یہ پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ رچرڈ لنکلیٹر کی فلم ’بوائے ہڈ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ مل سکتا ہے۔

لیکن حال ہی میں ’برڈ مین‘ کو ملنے والی کامیابیوں سے الیجاندرو گونزالیز ایناریٹو کی فلم بھی مقابلے میں آ گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption آسکر میں بہترین فلم کے مقابلے میں آٹھ فلمیں نامزد ہوئی ہیں

یہ فلم شوبزنس پر طنز کہی جاتی ہے۔

اس سال کا 87 واں اکیڈمی ایوارڈ ہالی وڈ کے 3300 سیٹ والے ڈالبی تھیٹر میں ہو رہا ہے اور اس کی میزبانی نیل پیٹرک ہیرس کر رہے ہیں۔

ہیرس نے اس میں ساحری کا وعدہ کیا ہے جبکہ اس تقریب میں لیڈی گاگا، ریٹا اورا، جنیفر ہڈسن اور اینا کینڈرک پرفارم کر رہے ہیں۔

لاس اینجلس میں تقریب گاہ کے باہر ہالی وڈ کی اے لسٹ والی فلموں کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے حصے سے آنے والی کم معروف فلموں کا سالانہ میلہ لگا ہوا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption انعامات کے لیے ووٹنگ منگل کو ختم ہو چکی ہے

اطلاعات کے مطابق اس تقریب کے گرد ابھی تک کا انتہائی پیچیدہ سکیورٹی انتظام ہے جس میں ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں اور ان کی نگرانی کسی تہہ خانے سے ہو رہی ہے۔

جمعرات کی سہ پہر کو آسکر تقریب کے جلسہ گاہ کو بند کر دیا گیا تھا کیونکہ وہاں بم ہونے کی خبر تھی جو کہ جھوٹی ثابت ہوئی۔

اکیڈمی ایوارڈ کے 6292 اراکین کی حتمی ووٹنگ منگل کے دن ختم ہو چکی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption فائنل تقریب ہالی وڈ کے 3300 سیٹ والے ڈالبی تھیٹر میں ہو رہی ہے

جبکہ انعامات کے لیے نامزد شخصیات آسکر کی فائنل تقریب سے قبل ہونے والی مختلف تقاریب اور سکریننگ میں شرکت کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں