فلموں کے بعد اب گووندا نے دوبارہ ٹی وی کا رخ کر لیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption گوندہ کی حالیہ فلم ہیپی اینڈنگ کو ناظرین کی جانب سے بہت پسندیدگی نہ مل سکی

بالی وڈ کے معروف سٹار گووندار اپنی دوسری فلمی اننگز میں بہت حد تک ناکامی کے بعد اب ٹی وی کا سہارا لے رہے ہیں۔

گووندا اب ریئلٹی شو ’ڈانس انڈیا ڈانس سپر مام‘ میں جج کے طور پر نظر آئیں گے۔

وہ شو کے موجودہ ججز گیتا کپور اور ٹیرنس کے ساتھ بیٹھیں گے۔

بالی وڈ اداکاروں میں ڈانس کے متعلق گوندا کی قدرتی صلاحیت کو سراہا جاتا رہا ہے اور اس کے علاوہ ان کے مزاح کی بھی باتیں ہوتی رہی ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران گووندا نے مزاحیہ انداز میں کہا: ’میں بہت چوزي ہو گیا ہوں۔ اتنا زیادہ کہ چوز (پسند یا انتخاب) کرنے کے لیے کچھ بچا ہی نہیں۔ اس لیے پھر سے ٹی وی پر واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption گوندہ کی اداکاری میں رقص اور ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے

خیال رہے کہ ٹی وی پر بھی یہ گووندا کی دوسری اننگز ہوگی۔

گووندا اس سے پہلے سنہ 2001 میں گیم شو ’جیت چھپر پھاڑ کے‘ ہوسٹ کر چکے ہیں لیکن شو نے جس کارکردگی کا آغاز میں مظاہر کیا اسے جاری نہیں رکھ سکا اور اسے جلد ہی بند کر دیا گیا۔

سنہ 2004 میں گوندا نے سیاست میں قدم رکھا اور ممبئی سے انتخاب جیت کر رکن پارلیمان بنے۔

سنہ 2003 سے 2013 کے درمیان انھوں نے صرف تین فلمیں ’بھاگم بھاگ‘ (2006)، ’پارٹنر‘ (2007) اور ’لائف پارٹنر‘ (2009) کیں۔

اس کے بعد گووندا نے سنہ 2014 میں فلم ’كل دل‘ اور ’ہیپی اینڈنگ‘ کے ساتھ فلموں میں واپسی کی لیکن دونوں ہی فلمیں فلاپ ہو گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Yashraj
Image caption گووندہ نے کل دل میں ایک منفی کردار ادا کیا ہے

اسی بارے میں