عامر خان نے 21 ہزار لڑکیوں کو ’مسترد‘ کیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption عامر خان فلم انڈسٹری میں منتخب اور مختلف النوع کردار ادا کرنے کے لیے معروف ہیں

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دنگل‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جو میں وہ ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ پہلی بار عامر خان چار بیٹیوں کے باپ کا بھی کردار ادا کریں گے اور ان چار لڑکیوں کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔

فلم ’دنگل‘ کے لیے ابھی تک 21 ہزار لڑکیوں کا آڈیشن کیا جا چکا ہے۔

پہلے یہ باتیں گشت کر رہی تھیں کہ اس فلم کے لیے معروف اداکارہ کنگنا راناوت کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے لیکن کنگنا نے اس خبر مسترد کر دیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption عامر خان سماجی موضوعات کے حوالے سے حساس نظر آتے ہیں

اطلاعات کے مطابق اس فلم کے لیے ایک بھی لڑکی فلم انڈسٹری سے نہیں ہو گی۔ دراصل فلم کے لیے عام لڑکیوں کی تلاش ہے جو پردۂ سیمیں پر پہلے کبھی نظر نہ آئی ہوں۔

فلم کی ٹیم نے ملک کے مختلف شہروں میں جا کر ہزاروں لڑکیوں کا آڈیشن کیا اور جو ریاست ہریانہ، اترپردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے شہروں میں بھی کیا گیا۔

فلم کی کاسٹ کے بارے میں عامر خان کے ساتھ ساتھ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سبھی بہت سنجیدہ ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اس فلم میں کنگنا راناوت کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی تھی جسے کنگنا نے بے بنیاد قرار دیا تھا

وہ سب فلم سے تعلق رکھنے والی ہر چیز پر خاصی توجہ دے رہے ہیں تاہم ابھی تک فلم کی مکمل کاسٹ طے نہیں ہو پائی ہے۔

اس فلم کے لیے عامر خان نے اپنا وزن بڑھا کر 90 کلو تک کلر دیا ہے۔

ویسے بھی عامر خان کو فلم انڈسٹری میں ’مسٹر پرفیكشنسٹ‘ کے نام سے معروف ہیں اور جب تک ان کو پرفیكٹ کاسٹ نہیں ملے گی، فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہو گی۔

اسی بارے میں