ملکہ کو وزیرِ اعظم مودی کی تقریر سننے کی دعوت

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ملکہ شیراوت کئی بار یہ کہتی آئی ہیں کی وہ نریندر مودی سے بہت متاثر ہیں اور ان کی خواہش ہے کے وہ بس ایک بار ان سے مل سکیں

بالی وڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کی فلم ’ڈرٹی پولیٹیکس‘ اگرچہ فلاپ ہو گئی ہو لیکن اس کے بعد بھی وہ بے حد خوش ہیں۔

اپنی اس خوشی کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح ٹوئٹر پر کیا۔

انھیں جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننی ہے اور اس کے لیے ان کے پاس دعوت نامہ آیا ہے۔

انھوں نے جمعرات کی صبح مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراس دعوت نامے کی ایک تصویر پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بے حد خوش ہیں۔

ملکہ شیراوت کو یونیسکو کی طرف سے ایک دعوت ملی ہے جس میں انہیں پیرس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ملکہ نے ٹویٹ کیا، ’اس دعوت کے لیے بہت با عزت محسوس کر رہی ہوں۔ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کے لیے بیتاب ہوں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Mallika Sherawat Twitter
Image caption ملکہ شیراوت کو یونیسکو کی طرف سے پیرس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے

اس دعوت کے مطابق جمعہ کی دوپہر نریندر مودی یونیسکو ہاؤس میں خطاب کریں گے۔

ملکہ شیراوت کئی بار یہ کہتی آئی ہیں کی وہ نریندر مودی سے بہت متاثر ہیں اور ان کی خواہش ہے کے وہ بس ایک بار ان سے مل سکیں۔

اس سے پہلے بھی ملکہ شیراوت نریندر مودی کے لیے اپنی دیوانگی کو ظاہر کر چکی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ مودی سے مل بھی پاتی ہے یا ان کی تقریر سن کر ہی واپس آئیں گی۔

مودی یورپ آٹھ روزہ دورے پر ہیں اور اس دوران وہ فرانس بھی جائیں گے۔

اسی بارے میں