’گون وِد دا ونڈ‘ کی سکارلٹ کا لباس ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اداکارہ ویویئن لے نے اس لباس کو فلم ’گون وتھ دا ونڈ‘ کے چار سین میں پہنا تھا

ہالی وڈ کی معروف فلم ’گون وِد دا ونڈ‘ کی اداکارہ ویوین لی کا ایک لباس ایک لاکھ 37 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

اس لباس کو اداکارہ ویوین لی نے زیب تن کیا تھا۔ انھوں نے سنہ 1939 کی اس معروف فلم میں سکارلٹ او ہارا کا کردار ادا کیا تھا۔

ان کے لباس کی نیلامی کیلیفورنیا میں ہوئی۔

ہیریٹیج آکشنز نے کہا کہ نوادرات کے شوقین جیمز ٹمبلین نے نیلامی کے لیے 150 اشیا پیش کی تھیں جن میں ویوین لی کی یہ سرمئی جیکٹ اور سکرٹ بھی شامل تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Hulton Archive Getty Images
Image caption فلم گون وتھ دا ونڈ میں سکارلٹ او ہارا کا کردار نبھانے پر انھیں بہترین اداکارہ کے آسکر سے نوازا گیا تھا

انھوں نے اس لباس کو ایک کاسٹیوم شاپ سے 20 ڈالر میں خریدا تھا۔

اداکارہ ویوین لی نے اس لباس کو فلم ’گون وِد دا ونڈ‘ کے چار سینز میں پہنا تھا۔

خیال رہے کہ ان کو اس کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکارہ کے آسکر انعام سے نوازا گیا تھا۔

اسی بارے میں