بالی وڈ میں فلاپ لیکن علاقائی فلموں میں ہٹ

تصویر کے کاپی رائٹ Universal PR
Image caption کاجل نے ’سنگھم‘ میں اجے دیوگن کی ہیروئن کے طور پر اداکاری کی تھی

ہر سال بالی وڈ میں سینکڑوں افراد قسمت آزمانے آتے ہیں ان میں سے بعض کامیاب ہوتے ہیں جبکہ زیادہ تر گمنام ہی رہ جاتے ہیں۔

بھارت میں ہندی سنیما (بالی وڈ) کے علاوہ تقریباً دس زبانوں میں علاقائی فلمیں بنتی ہیں۔ ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنھوں نے بالی وڈ میں فلاپ ہونے کے بعد علاقائی فلموں کا رخ کیا۔

بی بی سی کے لیے سوپریا سوگلے نے ایسی بعض اداکاراؤں پر نظر ڈالی ہے۔

نیرو باجوا

تصویر کے کاپی رائٹ Spice PR
Image caption نيرو باجوا معروف اداکار اکشے کمار کے ساتھ ’سپیشل 26‘ کے مخصوص گیت میں نظر آئیں

پنجابی فلموں کی معروف اداكارہ نيرو باجوا نے دیو آنند کے ساتھ فلم ’میں سولہ برس کی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے علاوہ نيرو نے مشہور ٹی وی سیریل ’استتو ایک پریم کہانی‘ میں بھی کام کیا ہے۔

بالی وڈ میں نيرو وویک اوبرائے کے ساتھ ’پرنس‘ میں اور اکشے کمار کے ساتھ ’سپیشل 26‘ کے مخصوص گیت میں نظر آئیں لیکن نہ تو فلم کو کامیابی ملی اور نہ ہی نيرو کو۔

اس کے بعد وہ اپنی قسمت پنجابی فلموں میں آزمانے چلی گئیں۔ انھوں نے پنجاب میں تقریباً دس سے زیادہ ہٹ فلمیں دی ہیں۔

مونالیزا

انترا بسواس یعنی مونالیزا نے اپنے کریئر کی ابتدا بنگالی فلم سے کی۔ ناکامی سے مایوس ہوکر انھوں نے بالی وڈ کا رخ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Monalisa
Image caption مونالیزا اب تک تقریباً ایک سو بھوجپوری فلموں میں کام کر چکی ہیں

بالی وڈ میں بھی ناکامی کے بعد مونالیزا نے بھوجپوری سنیما کی طرف اپنا رخ کیا جہاں وہ بہت کامیاب ہوئیں۔

وہ اب تک تقریباً ایک سو بھوجپوری فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

پالي ڈیم

تصویر کے کاپی رائٹ Universal PR
Image caption پالی ڈیم نے وکرم بھٹ کی سنسنی خیز فلم ’ہیٹ سٹوری‘ میں اداکاری کی

بنگال کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہونے والی پالي ڈیم نے کریئر کی ابتدا بنگالی فلموں سے کی تھی۔

بالی وڈ میں انھوں نے وکرم بھٹ کی سنسنی خیز فلم ’ہیٹ سٹوری‘ میں اداکاری کی۔ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا لیکن پالی ڈیم کے بالی وڈ کریئر کواس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پھر انھوں نے دوبارہ بنگالی فلموں کا رخ کیا۔

سئی تمہنکر

’ٹائم پلیز،‘ ’نو انٹری،‘ ’پوڈھے دھکا آہے‘ اور ’دنياداري‘ جیسی مراٹھی فلموں سے نام حاصل کرنے والی سئي نے اپنے کریئر کا آغاز سبھاش گھئی کی فلاپ فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘ سے کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Spice PR
Image caption سئي نے اپنے کریئر کا آغاز سبھاش گھئی کی فلاپ فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘ سے کیا تھا

’بلیک اینڈ وائٹ‘ کی ناکامی کے بعد سئی نے پھر مراٹھی سنیما میں واپسی کی اور اب وہاں وہ بہت کامیاب ہیں۔

سئی نے عامر خان کی ’گجني‘ فلم میں بھی ایک چھوٹا سا کردار نبھایا تھا۔

کاجل اگروال

جنوبی ہند کی سپر ہٹ فلم ’مگدھيرا‘ سے کامیابیوں کا زینہ طے کرنے والی کاجل اگروال کی پہلی فلم ایشوریہ رائے بچن اور وویک اوبراے کی فلم ’کیوں ہو گیا نا‘ تھی۔

کاجل نے بالی وڈ میں اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم‘ میں کام کیا تاہم اس سے کاجل کے بالی وڈ کریئر کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔

فی الحال کاجل جنوبی ہند کے معروف اداکار دھنش اور وکرم کے ساتھ فلمیں کر رہی ہیں۔

اسی بارے میں