امیتابھ کی پہلی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

تصویر کے کاپی رائٹ Raindrop Media
Image caption پیکو امیتابھ بچن کی پہلی فلم بنی ہے جس نے سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

بالی وڈ کے معروف ترین اداکاروں میں شامل امیتابھ بچن ان دنوں بہت مسرور نظر آ رہے ہیں۔ ان کی خوشی کا سبب ان کی حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’پيكو" کی کامیابی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شوجت سرکار کی اس فلم نے ابھی تک 100 كروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

اس فلم میں ’سٹار آف دا ملینیئم‘ امیتابھ بچن کے ساتھ دیپکا پاڈوکون اور عرفان خان نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ امیتابھ بچن کی اداکاری والی یہ پہلی فلم ہے جس نے 100 کروڑ سے زیادہ کمائی کی ہے اور اس کلب میں شامل ہوئی ہے جس میں ابھی تک تین خانوں سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا غلبہ رہا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption امیتابھ نے پیکو کی کامیابی سے بڑے مسرور دکھائی دے رہے ہیں

آٹھ مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کامیابی پر بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ نے ٹوئٹر سے لے کر فیس بک تک تمام سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے فیس بک پر پوسٹ کیا: ’دنیا بھر میں پيكو نے 100 کروڑ کمائے، بہت اچھا۔ اس فلم سے اتنی زیاد کمائی کی امید نہیں کی تھی۔ آپ سب ناظرین کا شکریہ۔ یہ آپ ہی نے کیا ہے۔‘

انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا: ’پيكو‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کی۔‘

دیپکا پاڈوکون ایسی کئی فلموں میں شامل رہی ہیں جس نے سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دیپکا کی اداکاری والی کئی فلموں نے سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

خیال رہے کہ سلمان خان کی سات فلمیں سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس دے چکی ہیں جب کہ اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم ’دھوم تھری‘ ہے۔

بالی وڈ ہیروز کی 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرنے والی فلمیں:

سلمان خان : دبنگ، دبنگ 2، ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، جے ہو اور کِک

عامرخان: گجنی، تھری ایڈیٹس، دھوم تھری اور پی کے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP REUTERS AFP
Image caption سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کی سب سے زیادہ فلمیں سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں

شاہ رخ خان: ڈان 2، ’را ون‘، جب تک ہے جان، ہیپی نیو ایئر، چینئی ایکسپریس

اکشے کمار: راؤڈی راٹھور، ہاؤس فُل 2

اجے دیوگن: ’گول مال 3، بول بچن، سنگھم

رنبیر کپور: برفی، یہ جوانی ہے دیوانی

فرحان اختر: بھاگ ملکھا بھاگ

اسی بارے میں