اینرک اگلیسیاز ’ڈرون‘ سے زخمی ہوگئے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ایک کنسرٹ کے دوران انھوں نے ڈرون کیمرے کو پکڑنے کی کوشش کی جس سے ان کی دو انگلیاں زخمی ہوگئیں

ہسپانوی گلوکار اینرک اگلیسیاز میکسیکو میں ایک کنسرٹ کے دوران ڈرون کیمرے سے زخمی ہوگئے۔

ایک کنسرٹ کے دوران انھوں نے ڈرون کیمرے کو پکڑنے کی کوشش کی جس سے ان کی دو انگلیاں زخمی ہوگئیں۔

گلوکار کے ترجمان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ ’کچھ غلط ہوگیا اور ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا۔‘

اینرک اگلیسیاز زخمی ہونے کے باوجود کنسرٹ میں پرفارم کرتے رہے اور بعد میں ماہر کو دکھانے کے لیے لاس اینجلس چلے گئے۔

ہفتے کے روز کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہاتھ پر بندھی پٹی اور خون آلود ٹی شرٹ کی تصویریں شیئر کی گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ unknown
Image caption خون بہنے کے باوجود 30 منٹ تک پرفارم کرتے رہے

ان کے پریس ایجنٹ جو بونیلا کے مطابق ‘انھوں نے شو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور خون بہنے کے باوجود 30 منٹ تک پرفارم کرتے رہے۔‘

٤٠ سالہ اداکار کو اس کے بعد ‘فورا ائیرپورٹ لے جایا گیا جہاں ایمبولنس کے ذریعے انھیں جہاز تک پہنچایا گیا تاکہ وہ لاس انجیلس میں ماہرڈاکٹر کو دکھا سکیں۔‘

اینرک اگلیسیاز کا شمار ہسپانوی زبان کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے اور حال ہی میں انھوں نے بلبورڑ لیٹن میوزک ایوارڈز میں 9 اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔

اسی بارے میں