گووندا کی بیٹی کے لیے عامر کی حوصلہ افزائی

تصویر کے کاپی رائٹ Renuka
Image caption ٹینا کے ساتھ ساتھ یہ گیپّي کی بھی پہلی ہندی فلم ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجہ اپنی پہلی فلم ’سینکڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ میں پنجابی گلوکار اور اداکار گیپّی گریوال کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

گریوال فلموں میں اپنے نغمے ’انگریزی بیٹ‘ سے مشہور ہوئے تھے۔

ٹینا کی اس فلم کا ٹریلر ابھی کچھ ہی دن پہلے ہی لانچ ہوا ہے۔

گووندا کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ٹینا کی اس فلم کو بالی وڈ میں پرموٹ کرنے والے بہت لوگ ہیں اور اب اس میں نیا نام ’مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان کا شامل ہو گیا ہے۔

Image caption عامر نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

عامر نے اس فلم کے نئے اداکاروں کے لیے اپنے ٹوئٹر اكاؤنٹ پر خاص ٹویٹس پوسٹ کیے۔

انھوں نے لکھا: ’گیپّي اور ٹینا کو ہندی سینیما میں اپنی پہلی فلم کے لیے بہت بہت نیک خواہشات ۔۔۔ لک اینڈ لو۔‘

ٹینا کے ساتھ ساتھ یہ گیپّي کی بھی پہلی ہندی فلم ہے اس لیے یہ ایک طرح سے ان کا بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو ہے۔

ٹینا چاہتی ہیں کہ تین جولائی کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم عامر خان کو پسند آئی۔ انھوں کہا: ’عامر کا ایک میسیج بھی بہت بڑی بات ہے، اب ہم یہی امید کرتے ہیں کہ بس ان توقعات پر کھرے اتریں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Renuka
Image caption فلم میں دھرمیندر اور رتی اگنی ہوتری جیسے اداکار بھی ہیں

دوسری جانب گیپّی نے بھی عامر کی ٹويٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں کہا: ’عامر میرے لیے قابل تقلید شخصیت رہے ہیں۔ اس طرح ان ٹویٹ کرنا ان کی فراخ دلی کا مظاہرہ ہے۔‘

فلم ’سیکنڈ ہینڈ ہزبنڈ‘ میں بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر، اپنے زمانے کی بہت پسند کی جانے والی اداکارہ رت اگنی ہوتري کے علاوہ روی کشن اور گیتا بسرا جیسے فن کار موجود ہیں۔

اسی بارے میں