ان تینوں میں 15 برس کے بعد کتنی تبدیلی آئی

Image caption ریتك روشن اور اور کرینہ کپور کی اداکارانہ صلاحیتوں میں وقت کے ساتھ کافی تبدیلیاں آئی ہیں

بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچّن نے سنہ 2000 میں جے پی دتّا کی فلم ’ریفيوجي‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ان کی پہلی فلم میں ان کی ہیروئین کرینہ کپور تھیں اور اس لحاظ سے ان دونوں اداکاروں نے فلم انڈسٹری میں اپنے 15 برس مکمل کر لیے ہیں۔

بالی وڈ میں سپر ہٹ والدین کی فلاپ اولادیں

ان دونوں کے ساتھ ساتھ اداکار ریتك روشن کے بھی فلم انڈسٹری میں 15 برس پورے ہوگئے ہیں۔ ان کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ زبردست ہٹ رہی تھی۔

ابھیشیک اور کرینہ کی جوڑی والی فلم’ریفیوجی‘ کو سراہا تو گیا تھا لیکن باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر پائی تھی۔

ان تینوں فنکاروں کی گذشتہ 15 برس کی زندگی کئی طرح کے نشیب و فراز سے گزری ہے۔

ریتك روشن اور اور کرینہ کپور کی اداکارانہ صلاحیتوں میں وقت کے ساتھ کافی تبدیلیاں آئی ہیں، اور انھوں نے کئی ہدایت کاروں کے ساتھ کام کر کے مختلف طرح کی فلمیں کی ہیں۔

دونوں نے بھارتی فلمی صنعت میں اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا ہے اور انھیں باکس آفس پر بھی اچھی کامیابی ملی ہے۔

لیکن ابھیشیک بچّن کو ان دو کے مقابلے میں نہ تو اس طرح کی کامیابی ملی اور نہ ہی بڑے پیمانے پر شائقین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی۔

ابھیشیک بچن کو ’یوا،‘ ’گرو‘ اور ’سرکار‘جیسی فلموں کے لیے کافی سراہا گيا اور ناقدین نے بھی تعریف کی لیکن اس کے بعد میں انھیں مسلسل کئی فلاپ فلموں کا سامنا کرنا پڑا۔

ابھیشیک کی’بول بچن،‘ ’دھوم‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی ملٹي سٹارر فلموں نے باکس آفس پر اچھا کام کیا ہے لیکن ان فلموں کی کامیابی کا سہرا ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر اداکاروں کے سر زیادہ رہا ہے۔

ابھیشیک بچّن کی آئندہ آنے والی فلم ’آل از ویل‘ میں ان کے نیولک کے بارے میں کافی تذکرے ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ یہ نئی لک میں کتنا کچھ ’نیا‘ہوتا ہے۔

اسی بارے میں