امریکی باکس آفس پر جوریسک ورلڈ کی دھوم برقرار

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ڈائناسور سیکیول گذشتہ چار ہفتوں سے پہلے نمبر ہر ہے

جوریسک ورلڈ نامی فلم چار جولائی کو ہفتے کے اختتام پر شمالی امریکی باکس آفس پر ٹرمینیٹر جینیسیز اور میجک مائیک ایکس ایکس ایل کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

ڈائناسور سیکیول گذشتہ چار ہفتوں سے پہلے نمبر ہر ہے اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق جمعے سے اتوار تک تقریباً تین کروڑ نو لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

دوسری جانب پکسرز کی فلم انسائیڈ آؤٹ نے ریلیز ہونے کے تیسرے ہفتے تک تین کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ اسی طرح فرینچائز کی پانچویں فلم ٹرمینیٹر جینیسیز نے ہفتے کے اختتام پر دو کروڑ 87 لاکھ ڈالر اور چیننگ ٹیٹم کی فلم میجک مائیک کے سیکیول نے تین دن میں 12 لاکھ ڈالر بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption میجک مائیک ایکس ایکس ایل بھی باکس آفس پر کافی بہتر رہی اور ریلیز کے پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 27 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہی

تاہم تمام پانچ دنوں کا اندازہ لگانے کے بعد جس میں جمعے کی بجائے بدھ کو ریلیز ہونے والی نئی فلموں کے بعد باکس آفس کی کمائی زیادہ بہتر طور پر نظر آئے گی۔

مجموعی طور پر ان سائیڈ آؤٹ سے سب سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس فلم نے دکھائے جانے والے 4158 مقامات پر 45.3 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ جوریسک ورلڈ نے 3737 سکرینوں پر دکھائے جانے کے بعد 43.8 ملین ڈالر کمائے۔

باکس آفس پر کرس پریٹ کی فلم اس وقت امریکہ کی چوتھی زیادہ آمدن والی فلم ہے جس نے اب تک کل 568.2 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

ٹرمینیٹر جینیسز میں آرنلڈ شوازنیگر کی واپسی کے بعد اس فلم نے 44.2 ملین ڈالر کا بزنس کیا لیکن یہ فلم ٹرمینیٹر سیلویشن کے ابتدائی پانچ دنوں میں 65.3 ملین ڈالر سے زیادہ پیسے بنانے میں ناکام رہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ٹرمینیٹر جینیسز میں آرنلڈ شوازنیگر کی واپسی کے بعد اس فلم نے 44.2 ملین ڈالر کا بزنس کیا

میجک مائیک ایکس ایکس ایل بھی باکس آفس پر کافی بہتر رہی اور ریلیز کے پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 27 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔

اینیمیٹڈ پریکویل فلم مینینز انٹرنیشنل باکس آفس پر 124.2 ملین ڈالر کا زبردست بزنس کرنے کے بعد آئندہ ہفتے شمالی امریکہ میں دکھائی جائے گی۔

اسی دوران والٹ ڈزنی سٹوڈیوز ایوینجرز ایج آف الٹرون، سنڈریلا اور ان سائیڈ آؤٹ کی مدد سے سال میں گلوبل باکس آفس پر تین بلین ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اسی بارے میں