سٹار وار سیریز کی نئی فلم کے ٹکٹوں کی ویب سائٹس کریش

تصویر کے کاپی رائٹ disney
Image caption اس نئی فلم میں پہلی تین فلموں کے مشہور کردار ہیرسن فورڈ، مارک ہیمل اور کیری فشر کو شامل کیا گیا ہے

سٹار وار سیریز کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’دا فورس اویکینز‘ کے ٹکٹوں کی زبردست مانگ کی وجہ سے سنیما ویب سائٹس شدید دباؤ سے کریش کر گئی ہیں۔

فلموں کی ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹس اوڈین اور پکچر ہاؤس کا کہنا ہے کہ زیادہ صارف ہونے وجہ سے ویب سائٹس متاثر ہو رہی ہیں۔

پکچرز ہاؤس کا کہنا ہے کہ شائقین میں نئی فلم کی ٹکٹوں کی ’غیر معمولی‘ طلب ہے۔

سٹار وارز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

بعض صارفین نے تو ویب سائٹس کے کریش ہونے کی شکایت ٹوئٹر پر بھی کی ہے۔

ویو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ڈیڑھ گھنٹے میں 10 ہزار ٹکٹ فروخت کیے ہیں اور مزید صارفین آن لائن ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سٹار وار سریز کی نئی فلم ’دا فورس اویکینز‘ 17 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

اس نئی فلم میں پہلی تین فلموں کے مشہور کردار ہیرسن فورڈ، مارک ہیمل اور کیری فشر کو شامل کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پیر کی صبح شروع ہوئی تھی۔

پکچرز ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور آن لائن ٹکٹوں کی طلب بہت زیادہ ہے۔ ہمارے پاس بار بار بکنگ کے لیے آنے والے ڈیمانڈز ہزاروں میں ہیں۔‘

اوڈین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہماری ویب سائٹ پر بہت زیادہ ٹریفک ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ یہ صبح بہت مصروف ہو گی اور ہم کافی حد تک اس کے لیے تیار بھی تھے اور کئی ہزار افراد ٹکٹ لینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔‘

اسی بارے میں