’آج ہم غیر روادار ہیں، بہتر جواب دوں گی‘

Image caption شاہ رخ خان نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر بھارت میں عدم روادری پر تشویش کا اظہار کیا تھا

بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے ’عدم رواداری‘ کے معاملے پر پوچھے جانے والے سوالات پر خاموشی اختیار کر لی جبکہ ان کی حمایت میں اداکارہ کاجول سامنے آئیں۔

شاہ رخ کی خاموشی کے بعد کاجول نے کہا:’آج ہم غیر روادار ہیں، مجھ سے پوچھیے جو پوچھنا ہے۔ آپ کی باتوں کا میں بہتر جواب دوں گی۔‘

کاجول کے سر میں سر ملاتے ہوئے اداکار ورون دھون نے کہا: ’اس بات پر سوال کرنے کے لیے یہ جگہ مناسب نہیں ہے۔ ہم یہاں فلم کے بارے میں بات کرنے آئے ہیں اور آپ اپنے سوالات بھی وہیں تک محدود رکھیں۔‘

کاجول اور ورون کے تیور سے یہ واضح تھا کہ وہ ان سوالات کے لیے تیار ہو کر آئے تھے اور بڑی صفائی سے شاہ رخ کو بچا لے گئے۔

خيال رہے کہ شاہ رخ کے ’عدم رواداری‘ پر دیے جانے والے بیان پر تنازع کھڑا ہو گيا تھا اسی لیے شاید شاہ رخ اسے مزید ہوا دینا نہیں چاہتے تھے۔

ان کی خاموشی پر فلم ’دل والے‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے فنکار کاجول اور ورون دھون نے میڈیا کو اس سے منسلک سوال پوچھنے سے باز رکھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ yashraj films
Image caption کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی کو بالی وڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے

یہ سوال دسمبر میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم ’دل والے‘ کے ٹریلر لانچ کے موقعے پر کیے گئے تھے۔

شاہ رخ خان کی جانب سے 50 ویں سالگرہ کے موقعے پر دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران ملک میں روز افزوں عدم رواداری کے ان کے بیان پر حکمراں جماعت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption ممبئی میں ٹریلر لانچ پر فلم دل والے کے اہم اداکار اور ہدایتکار موجود تھے

فلم ’دلوالے‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے دوران جب صحافیوں نے ان سے اس سے منسلک سوال پوچھنے شروع کیے تو وہ پرسکون رہے لیکن کاجول نے کہا: ’آج ہم غیر روادار ہیں، مجھ سے پوچھیے جو پوچھنا ہے۔ آپ کی باتوں کا میں بہتر جواب دوں گی۔‘

Image caption کاجول نے اس موقعے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے

اسی بارے میں