بالی وڈ کے سٹار دیوالی کہاں منائیں گے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption دیوالی روشنی کا جشن ہے

بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندوؤں کا معروف تہوار دیوالی منایا جا رہا ہے اور اس میں خواص و عام بڑے پرجوش انداز میں شرکت کرتے ہیں۔

روشنی کے اس تہوار کے لیے بالی وڈ بھی روایتی طور پر تیاریاں کرتا ہے۔ بی بی سی کی سوپریہ سوگلے بتا رہی ہیں کہ اس بار یہ تہوار کون کہاں اور کس کے ساتھ منا رہا ہے؟

سب سے پہلے بات سپر سٹار سلمان خان کی جن کی فلم ’پریم رتن دھن پايو‘ اسی موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے۔

سورج برجاٹيا کی اس فلم سے سلمان اپنی دیوالی کو 100 كروڑ کمانے والی فلم تو بنانا چاہتے ہی ہیں ساتھ ہی وہ اس دیوالی پر اپنے خاندان کو وقت دینا چاہتے ہیں۔

سلمان اس بار اپنی دیوالی گھر میں خاندان کے ساتھ ہی منائیں گے اور پھر وہ سنہ 2016 میں اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے۔

Image caption سلمان اور شاہ رخ ممبئی میں تو عامر پنجاب میں دیوالی منانے والے ہیں

سلمان نے کہا: ’میں دیوالی پر پٹاخے جلانے کا شوقین نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ لوگ بھی پٹاخے کم جلائیں گے جس دھواں اور شور کم ہوگا۔‘

حال ہی میں 50 سا کے ہونے والے ’کنگ خان‘ یعنی شاہ رخ، دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

اس لیے شاہ رخ اور کاجول کا پوری توجہ اپنی فلم پر ہے اور ان کی دیوالی اس بار گھر پر خاندان کے ساتھ ہی رہے گی کیونکہ اگلے ہی دن سے وہ دوبارہ فلم کے پروموشن میں مصروف جائیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption سونم کپور اور سلمان کی فلم دیوالی پر ریلیز ہو رہی ہے

بالی وڈ کے ’پرفیكشنسٹ‘ عامر خان ان دنوں پنجاب میں اپنی فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس بار دیوالی پر وہ ممبئی نہیں آ پائیں گے اور ان کی بیوی کرن راؤ بیٹے آزاد کے ساتھ پنجاب جائیں گی۔

دیوالی پر عامر کے منصوبہ میں پھوگٹ خاندان کے ساتھ وقت گزارنا شامل ہے۔ یہ فلم پھوگٹ خاندان کی زندگی پر مبنی ہے۔

ریتک روشن حال ہی میں چھٹی سے واپس آئے ہیں اور آشوتوش گوواریكر کی فلم ’موہنجودڑو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ hoture images
Image caption ریتک کی آنے والی فلم موہن جودڑو ہے

فلم کا سیٹ ممبئی کے پاس ہی لگا ہوا ہے ایسے میں دیوالی کے موقعے پر اس فلم کی پوری یونٹ کو 10 تاریخ سے 15 تاریخ تک کی چھٹی دی گئی ہے اور اسی بہانے رتیک روشن کو بھی اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منانے کا موقع ملے گا۔

سونم کپور بھی سلمان کے ساتھ ’پریم رتن دھن پايو‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں اور اس سال وہ دیوالی کے موقع پر ممبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت ہوں گی۔

لیکن دیوالی کے اپنے پلان کے بارے میں سونم کہتی ہیں: ’مجھے پاپا انیل کپور اور بھائیوں سے پیسے اینٹھنے میں بہت مزہ آتا ہے اور پھر اگلے دن اس پیسے سے میں شاپنگ کرتی ہوں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ MADHU PAL
Image caption امیتابھ دیوالے کے موقعے پر اپنے گھر پر پارٹی رکھتے ہیں

ایک زمانے میں اپنے وزن سے پریشان سونم کپور دیوالی میں تمام پرہیز چھوڑ کر مٹھائیاں کھانا پسند کرتی ہیں۔

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن دیوالی پر اپنے خاندان کے ساتھ ہی وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

اس بار بھی وہ اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں رہیں گے اور ہر سال کی طرح خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے اپنے بنگلے پر دیوالی پارٹی رکھیں گے۔

دیپکا پادکون اور رنبیر کپور کی سال کے اخیر میں دو بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ bbc
Image caption دیپیکا اور رنبیر کپور تو دہلی میں ہوں گے لیکن رنویر سنگھ کہیں اور

سب سے پہلے ہے امتیاز علی کی ’تماشا‘ جس رنبیر کپور اور دیپکا ساتھ طرح نظر آئيں گی۔ وہیں دوسری فلم ہے ’باجيراو مستانی‘ جس میں دیپکا رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

رنبیر کپور اور دیپکا اس سال دیوالی دہلی میں ہی منائیں گی کیونکہ اپنی فلم کے پروموشن کے سلسلے میں وہ فی الحال دہلی میں ہی ہیں۔

وہیں رنویر سنگھ کی کوشش رہے گی کہ وہ گجرات اور ممبئی میں موجود اپنے خاندان کو ایک ساتھ لاکر دیوالی کا تہوار منا سکیں، لیکن بغیر دیپکا کے۔

اسی بارے میں