صدر اوباما اور مشیل کی پہلی ’ڈیٹ‘ پر بننے والی رومانوی فلم

تصویر کے کاپی رائٹ Pat Scola
Image caption ٹیکا سمپٹر اور پارکر سوائیرز نے براک اوبامہ اور مشیل کا کردار ادا کیا ہے

امریکی صدر براک اوباما اور مستقبل میں ان کی بیوی بننے والی خاتون مشیل کے درمیان ہوئی پہلی ’ڈیٹ‘یا ملاقات پر بننے والی رومانوی فلم آئندہ سال سنڈینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

ساؤتھ سائیڈ ود یو نامی اس فلم میں سنہ 1989 کے موسم گرما کی وہ دوپہر دکھائی گئی ہے جب شکاگو میں مستقبل کے امریکی صدر نے اپنی مستقبل کی خاتون اول اس وقت کی مشیل رابنسن کو شادی کی پیش کش کی تھی۔

دیگر فلموں میں ’سوئس آرمی مین‘ بھی شامل ہے جس میں ’ڈینیئل ریڈکلف نے ایک فوجی کا کردار ادا کیا ہے۔

سنڈینس فلم فیسٹیول آئندہ سال 21 سے 31 جنوری تک امریکی ریاست یوٹا میں منعقد کیا جائے گا۔

اس سالانہ فلمی میلے کا آغاز اداکار رابرٹ ریڈفورڈ نے انفرادی طور پر فلمیں بنانے کو بڑھانے کے لیے کیا تھا۔

اس سال کے فیسٹیول میں امریکی اداکار نیٹ پارکر اور کلیا ڈیووال اپنی ہدایت کاری میں بنانے والی پہلی فلمیں بلترتیب ’دی برتھ آف س نیشن‘ اور ’دی انٹروینشن‘ پیش کریں گے۔

ریڈفورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مختلف پس منظر، جگہوں اور تناظر سے تعلق رکھنے والے یہ خود مختار فنکار اپنی کہانیوں اور سوچ کی طاقت سے یکجا ہوئے ہیں۔‘

’ان کی فلمیں جلد عالمی سٹیج پر دکھائی جائیں گی جنھوں نے اپنے سفر کا آغاز ہماری ثقافت کے ذریعے کیا۔خودمختار فلموں کا آغاز یہاں اس پہاڑی سے ہوگا، جنوری میں۔‘

اسی بارے میں