رانی مکھرجی ماں بن گئیں

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اعلان کے مطابق بچی کا نام ادیرا رکھا گیا ہے جو رانی اور ادیتیا کے ناموں کو ملا کر بنایاگیا ہے

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی، جن کی شادی گذشتہ سال آدتیہ چوپڑا سے ہوئی تھی، ایک بچی کی ماں بن گئی ہیں۔

یش راج فلم سٹوڈیو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اس کا اعلان کیا۔

رانی کی دعوت اور پرینکا کا نیا گانا

رانی مکھرجی کی شادی صیغہ راز میں ہے

اعلان کے مطابق بچی کا نام ادیرا رکھا گیا ہے جو رانی اور آدتیہ کے ناموں کو ملا کر بنایاگیا ہے۔

رانی اور آدتیہ کی شادی گذشتہ سال کے آخر میں ان کے درمیان رشتے کے بارے میں کئی برسوں کی افواہوں کے بعد ہوئی تھی۔

ایوارڈ یافتہ 37 سالہ اداکارہ نے بالی وڈ کی کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے۔

آدتیہ چوپڑا مشہور فلمساز یش چوپڑا کے بیٹے ہیں۔

43 سالہ آدتیہ نے کئی مشہور فلموں کو پروڈیوس کیا ہے اور ہدایت کاری کی ہے۔

رانی مکھرجی نے جن فلموں میں کام کیا ہے ان میں سے مشہور فلموں میں ساتھیا، ہم تم، ویر زارا، اور بنٹی اور ببلی شامل ہیں۔

یش راج فلمز کو یش راج چوپڑا نے قائم کیا اور اس سٹوڈیو نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان جیسے کئی بڑے نام متعارف کرائے ہیں۔

اسی بارے میں