سٹار وارز کے ورلڈ پریمیئر کا انعقاد

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مشہور فلم سیریز سٹار وارز سلسلے کی تازہ ترین فلم ’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ کا ورلڈ پریمیئر امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد کیا گیا ہے۔

فلم کے پریمیئر کے موقعے پر سنہ 1977 میں ریلیز ہونے والی سٹار وارز کی پہلی فلم کے سٹارز ہیرسن فورڈ، مارک ہیمل اور کیری فشر کے ساتھ ساتھ تازہ ترین فلم کے اداکار جان بویگا اور ڈیزی رڈلی نے بھی شرکت کی۔

فلم کی کہانی اور اس سے متعلق تجزیوں کو بدھ تک خفیہ رکھا جا رہا ہے لیکن ٹوئٹر پر کچھ مبصرین نے مثبت مگر مختصر تجزیے چھوڑے ہیں۔

’دا ہارٹ آف دا سی‘ پہلے ہفتے میں ہی ڈوب گئی

سٹار وارز کے اداکار کسی دباؤ کا شکار نہیں

ویب سائٹ ’بز فیڈ‘ کے سینیئر رپورٹر ایڈم بی ویری نے ٹویٹ کیا کہ ’اطمینان کر لیں، دا فورس اویکنز 100 فیصد سٹار وارز کے قابل ہے۔‘

مقبول ویب سائٹس ’ہالی وڈ رپورٹر‘ اور ’بِل بورڈ‘ کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر میتھیو بیلونی کے مطابق فلم کے ورلڈ پریمیئر سے ایک شخص کو زبردستی نکال باہر کر دیا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption فلم میں ادا کاروں کے ساتھ ساتھ روبوٹس اور ’سٹورم ٹروپرم‘ بھی پریمیئر میں شامل تھے
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption سٹار وارز دا فورس اویکنز میں ڈیزی رڈلی اہم کردار ادا کر رہی ہیں

فلم کے پریمیئر میں شرکت کرنے کے لیے شدت سے انتظار کرنے والے شائقین نے اس کے مقام ’ٹی سی ایل چائنیز تھیئٹر‘ کے باہر کئی روز سے خیمے لگائے ہوئے تھے۔

تھیئٹر کے باہر حفاظتی انتظامات بھی بہت سخت کیے گئے تھے۔ چائنیز تھیئٹر کے علاوہ شہر کے دیگر مقامات میں بھی فلم کی نمائش کی گئی۔

فلم میں اداکاروں کے ساتھ ساتھ روبوٹس اور ’سٹورم ٹروپرم‘ کے کردار ادا کرنے والوں نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔

پہلی فلم کا مشہور’ہین سولو‘ کا کردار دوبارہ ادا کرنے والے سٹار ہیرسن فورڈ نے کہا: ’اب ہمیں سٹار وارز کی پہلی فلموں کی مقبولیت کے بعد اُن سے وابستہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنا ہو گا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption فلم کے پریمیئر میں شرکت کرنے کے لیے شدت سے انتظار کرنے والے شائقین نے تھیئٹر سے باہر کئی روز سے خیمے لگائے ہوئے تھے
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption پہلی فلم کا مشہور ’ہین سولو‘ کا کردار نئی فلم میں دہرانے والے سٹار ہیرسن فورڈ نے بھی ورلڈ پریمیئر میں شرکت کی

ریڈ کارپٹ پر سٹار وارز کے بانی جورج لوکس کو دا فورس اویکنز کے ڈائریکٹر اور شریک مصنف جے جے ابریمز کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

سٹار وارز سلسلے کی تازہ ترین فلم کے بارے میں جارج لوکس نے کہا کہ یہ فلم خاندانوں کے بارے میں ہے اور دکھاتی ہے کہ کیسے ایک نسل ان چیزوں کے ساتھ نمٹتی ہے جو پچھلی نسل چھوڑ کر جاتی ہے۔‘

جے جے ابریمز اس سے پہلے سٹار ٹریک سلسلے کی دو فلمیں بنا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سٹار وارز کے فرینچائز پر اپنا ٹھپہ لگانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا: ’میں چیزیں اس لیے نہیں کرتا کہ اُن پر اپنا ٹھپہ لگاؤں بلکہ میں اِن کہانیوں اور کرداروں کے خالقوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔‘

ہیریسن فورڈ نے کہا کہ فلم کی ریلیز کے بارے میں شائقین کی بے صبری پر وہ زیادہ دباؤ نہیں محسوس کر رہے۔

انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا: ’میری غلطی نہیں ہے، ہم جے جے پر الزام لگا سکتے ہیں۔ میں تو صرف یہاں پر کام کرتا ہوں۔‘

دا فورس اویکنز کا لندن میں پریمیئر بدھ کے روز منعقد کیا جائے گا۔

اسی بارے میں