جونی ڈیپ ہالی وڈ میں ’سب سے زیادہ اوورپیڈ‘ اداکار

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جوٹی ڈیپ کی فلم مورٹ ڈیکائے سینیما گھروں میں ناکام ہو گئی تھی

فوربز میگزین کی جانب سے جونی ڈیپ کو سنہ 2015 میں ہالی وڈ میں ’سب سے زیادہ اوورپیڈ‘ اداکار قرار دیا گیا ہے۔ یعنی ایسے اداکار جن کی اجرت کے مقابلے ان کی کارکردگی کم ہو۔

یہ فہرست اُن کی جون سے قبل ریلیز ہونے والی آخری تین فلموں پر مبنی ہے۔ ان فلموں میں ڈیپ نے خود کو ادا کیے جانے والے ہر ایک ڈالر کے بدلے 1.20 ڈالر کما کر دیا ہے۔

جونی ڈیپ کی مزاحیہ فلم ’مورٹ ڈیکائے‘ سینما گھروں میں ناکام ہوگئی تھی۔ فلم نے صرف چار کروڑ 77 لاکھ ڈالر کمائے جبکہ اس کا بجٹ چھ کروڑ ڈالر تھا۔

اس فہرست میں معروف اداکار ول سمتھ، بریڈ پٹ اور ٹام کروز پانچویں، آٹھویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

جبکہ سنہ 2014 کے دوران اداکار کی سنسنی خیز سائنس فکشن فلم ’ٹرینسینڈنس‘ محض خود پر خرچ ہونے والی لاگت ہی پُوری کرپائی۔

فوربز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر مشہور اداکار ڈینزل واشنگٹن ہیں جنھوں نے خود پر خرچ کیے گئے ہر ایک ڈالر کے بدلے 6.50 ڈالر کما کر دیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کرس ایوانس رواں سال کم معاوض لے کر بہترین کمائی کرنے والے اداکاروں میں سرفہرست رہے

ول فیرل جو سنہ 2009 سے 2010 کے دوران اس فہرست میں سب سے اُوپر رہے اس مرتبہ وہ سنہ 2004 میں بننے والی مشہور مزاحیہ فلم ’اینکرمین‘ کے سیکوئل ’اینکرمین ٹو:دا لیجینڈ کنٹینیوز اینڈ دا کمپین‘ میں خود پر خرچ کیے جانے والے ہر ایک ڈالر پر 6.80 ڈالر فلم کو کما کر دینے کی وجہ سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

وہ جو لیم نیسن سے محض تھوڑا سا آگے تھے جن کی ایکشن فلم ٹیکن تھری نے اُن کی ہی مشہور فلم ’رن آل نائٹ‘ کی کامیابی کو پیچھے چھوڑ کر اُنھیں فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر لی آئی۔

فوربز کے مطابق بعد میں اس سنسنی خیز فلم نے اپنی لاگت پانچ کروڑ ڈالر کی رقم میں سے سات کروڑ 16 لاکھ ڈالر کمائے۔

گذشتہ دو سالوں کے دوران سب سے زیادہ اورپیڈ اداکار ایڈم سینڈلر کو اس سال انٹرنیٹ پر ٹی وی پروگرام اور فلمیں دکھانے والی امریکی کمپنی نیٹ فلکس کے ساتھ چار فلموں کا معاہدہ کرنے کے بعد اس فہرست کے لیے نااہل تصور کیا گیا۔

کرس ایوانز سنہ 2015 میں فوربز کے بہترین ’ویلیو‘ اداکار تھے جنھوں نے اپنی فلم ’کیپٹن امریکہ‘ میں خود پر خرچ ہونے والے ہر ایک ڈالر کے بدلے اوسطاً 181.80 ڈالر کمائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption کم اجرت اور زیادہ کمائی کے معاملے میں جنیفر لارنس بھی سرفہرست دس اداکاروں میں شامل ہیں

بہترین معاوضہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست کی اگلی چار جگہوں پر چار اداکارائیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

خود پر خرچ کیے جانے والے ہر ڈالر پر 87.30 ڈالر کی کمائی سے ملا کیونس دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سکارلٹ جوہانسن تیسرے نمبر پر ہیں جن کی گذشتہ تین فلموں کی مشترکہ کمائی 2.58 ارب ڈالر ہے۔

گوئنیتھ پالٹرو جن کی فلم ’آئرن مین تھری‘ میں جلوہ گری سے اُنھوں نے اپنی فلم مورٹ ڈیکائے سے زیادہ معاوضہ کمایا، فوربز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

گذشتہ سال کی فاتح ایما سٹون اس سال پانچویں نمبر پر رہیں جنھوں نے فلم ’الوہا‘ میں مایوس کُن کاکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دا امیزنگ سپائڈر مین ٹو‘ میں اُن کی کاکردگی اچھی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بریڈ پٹ آٹھویں اور ٹام کروز دسویں نمبر پر ہیں

اسی بارے میں