ٹریفک کنٹرول کرنے کیلیے مائیکل جیکسن کا انداز

تصویر کے کاپی رائٹ

امریکہ کے معروف پاپ گلوگار مائیکل جیکسن کو دنیا چھوڑے چھ سال ہو چکے ہیں لیکن ان کے مداحوں کی آج بھی کوئی کمی نہیں ہے۔

مائیکل جیکسن کا سنہ 1982 میں ایک البم ’تھریلر‘ ریلیز ہوا تھا۔ اس البم کی صرف امریکہ میں ہی 30 کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ پوری دنیا میں اس کی 100 کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

مائیکل جیکسن کے البم ’تھریلر‘ کو آٹھ گریمی ایوارڈ ملے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

بھارت کے دارالکحومت نئی دہلی کے فلیش بیک بینڈ میں کام کرنے والے واسو کہتے ہیں کہ آج بھی جیکسن کی دیوانگی اتنی ہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ ranjeet singh
Image caption رنجیت ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے مائیکل جیکسن کے ایکشن کا استعمال کرتے ہیں

اندور میں ٹریفک پولیس میں کام کرنے والے رنجیت سنگھ کا تجربہ مائیکل جیکسن کو لے کر کافی مختلف ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ مائیکل جیکسن کی وجہ سے آج اندور کا ٹریفک آسانی سے چل رہا ہے۔

رنجیت ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے مائیکل جیکسن کے ایکشن کا استعمال کرتے ہیں۔

وہ گذشتہ چھ برس سے مائیکل جیکسن کی طرح رقص کر ٹریفک کنٹرول کر رہے ہیں۔

رنجیت حیران ہیں کہ لوگ آج بھی ان کے اس سٹائل کو پسند کرتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ gauransh
Image caption ممبئی کے گورناش ساتویں کلاس میں پڑھتے ہیں لیکن لوگ انھیں آج مائیکل جیکسن کی وجہ سے جانتے ہیں

انتھونی دہلی کے ایک انگلش ریڈیو ایف ایم چینل کے ہیڈ ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’ آج بھی مائیکل جیکسن کے گانے مشہور ہیں، اگر کوئی ان کی موسیقی ایک بار اگر سن لے تو ان سے محبت کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔‘

ممبئی کے گورناش ساتویں کلاس میں پڑھتے ہیں لیکن لوگ انھیں آج مائیکل جیکسن کی وجہ سے جانتے ہیں۔

گورناش ٹی وی کے ڈانس شو میں اکثر نظر آتے ہیں، وہ تین سال کی عمر سے رقص کر رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ nikhil
Image caption نکھل گگواني کے پاس مائیکل جیکسن سے وابستہ چیزوں کا مجموع ہے۔

نکھل گگواني پونے میں رہتے ہیں، وہ خود کو مائیکل جیکسن کا سب سے بڑا مداح مانتے ہیں۔ ان کے پاس مائیکل جیکسن سے وابستہ چیزوں کا مجموع ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ان کی روزی روٹی مائیکل جیکسن کی وجہ سے چل رہی ہے۔