بالی وڈ کی اداکارہ سادھنا نہیں رہیں

تصویر کے کاپی رائٹ Ramanand Sagar
Image caption فلمی زندگی کو وہ بہت پہلے ہی خیرباد کہہ چکی تھیں اور بس ان کا رابطہ ان کے دور کی اداکاراؤں جیسے آشا پاریکھ، ہیلن اور وحیدہ رحمان وغیرہ سے رہتا تھا

بھارتی فلم انڈسٹری میں سنہ 60 اور 70 کے عشرے کی سٹار اداکارہ سادھنا شیودسانی کا 74 برس کی عمر میں جمعہ کو ممبئی میں انتقال ہوگیا ہے۔

وہ گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھیں اور ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

ان کی پہلی فلم ’لو ان شملہ‘سنہ 1959 میں ریلیز ہوئی تھی جو بہت ہٹ فلم تھی اور اسی سے انھیں کافی شہرت مل گئی۔

ایک دور میں ان کا زلفوں کی سٹائل ’سادھنا کٹ‘ کے نام سے بہت مشہور و مقبول ہوا، جس میں ان کے آگے کے قدرے چھوٹے کٹے ہوئے بال پیشانی سے اٹھکیلیاں کرتے ہوئے ہوتے تھے۔

فلمی زندگی کو وہ بہت پہلے ہی خیرباد کہہ چکی تھیں اور بس ان کا رابطہ ان کے دور کی اداکاراؤں جیسے آشا پاریکھ، ہیلن اور وحیدہ رحمان وغیرہ سے رہتا تھا۔

لو ان شملہ کے علاوہ سادھنا نے پرکھ، ہم دونوں، وقت، وہ کون تھی جیسی مقبول فلموں میں کام کیا تھا۔

ان کی شادی ان کی پہلی فلم کے ہدایت کار رام کرشن نیّر سے ہوئی تھی اور ان کے کوئی اولاد نہیں تھی۔

رام کرشن نیئر کا انتقال سنہ 1995 میں ہو گیا تھا۔